گلوکارہ ایڈیل نے 6سال بعد اپنا میوزک البم ریلیز کردیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Adele releases much anticipated album ’30’

لندن :گلوکارہ ایڈیل نے چھ سال کے انتظار کے بعد اپنا پہلا البم ’30‘ ریلیز کردیا،میوزک اسٹریمنگ ویب سائٹس پر ٹاپ ٹرینڈ پر آگیا۔

ایڈیل کا آخری میوزک البم 2015 میں ریلیز ہوا تھا جس کے بعد گلوکارہ موسیقی کی دنیا سے دور رہی تھیں تاہم اب انہوں نے اپنا چوتھا البم ریلیز کردیا۔

ایڈیل نے پہلا میوزک البم 2008 میں ’19‘ کے نام سے جاری کیا، دوسرا البم ’21‘ کے نام سے 2011 میں تیسرا البم ’25‘ کے نام سے 2015 میں جاری کیا۔

اس البم کے بعض گانوں میں گلوکارہ ایڈیل نے اپنی طلاق سمیت اپنے 9 سالہ بچے کی پرورش اور اپنے ساتھ ہونے والے سماجی ناانصافی کے معاملات کو بیان کیا ہے۔

مزید پڑھیں:شہناز گل نے سدھارتھ شکلا کو خراجِ تحسین پیش کرنے کیلئے گانا ریلیز کردیا

نئے میوزک البم میں مجموعی طور پر 12 گانے ہیں، جن کی شاعری ان سمیت ان کے دیگر ساتھی نغمہ نگاروں نے لکھی ہے۔

البم ریلیز ہوتے ہی امریکا اور برطانیہ سمیت یورپ کے متعدد ممالک میں میوزک اسٹریمنگ ویب سائٹس پر ٹاپ ٹرینڈ پر آگیا اور لوگوں نے اس پر خوشی کا اظہار بھی کیا۔

ٹوئٹر سمیت فیس بک اور انسٹاگرام پر بھی ایڈیل کے نئے البم ’30‘ سے متعلق لوگوں نے اپنی رائے کا اظہار کیا اور اس کے کئی گانوں کو اپنی زندگی کے قریب قرار دیا۔

ایڈیل نے گزشتہ ماہ اکتوبر میں ہی ’ووگ‘ میگزین کو اپنے چوتھے میوزک البم کے حوالے سے بتایا تھا کہ ’30‘ نامی البم کے گانے ان کی نجی زندگی کی عکاسی کریں گے۔

Related Posts