اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری نے قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر کو خط لکھ دیا ہے جس میں انہوں نے اسمبلی اجلاس میں تقریروں کو وقت کا ضیاع قرار دیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ میں نے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کو خط لکھا ہے کہ اسمبلی اجلاس میں محض سیاسی تقاریر وقت کا ضیاع ہے، یہ کام تو پریس کانفرنس کرکے بھی ہوسکتا تھا۔
پیغام میں وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ اگر ممبرانِ قومی اسمبلی کو اکٹھا کیا گیا ہے تو پہلے انہیں سائنسدان اور وائرولوجی کے ماہرین سے کورونا پر بریفنگ دلوائی جائے کہ کورونا وائرس کیا ہے اور یہ پھیل کیوں رہا ہے۔ یہ بھی بتایا جائے کہ تحقیق کس نہج پر پہنچ چکی ہے۔
وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ اراکینِ اسمبلی کو یہ بتانا ضروری ہے کہ دنیا کب تک کورونا وائرس کا علاج دریافت کرسکتی ہے؟ 5 پاکستانی یونیورسٹیوں نے کورونا کی ساخت کا مطالعہ کیا ، ان کی تحقیق کیا کہتی ہے۔ ایسے اجلاس کا کیا فائدہ کہ ایک ادھر سے سیاسی تقریر کرے، دوسرا ادھر سے، اس کا کوئی فائدہ نہیں۔
کرونا پھیل کیوں رہا ہے، ریسرچ کس سٹیج پر ہے، دنیا کب تک علاج دریافت کر سکتی ہے؟ پانچ پاکستانی یونیورسٹییز نے کرونا کی ساخت پر اسٹڈی کی ان کی ریسرچ کیا کہتی ہے؟ ایسے اجلاس کا کیا فائدہ کہ ایک ادھر سے سیاسی تقریر کرتا ہے دوسرا ادھر سے نشتر چلاتا ہے اللہ اللہ خیر صلا۔..#coronavir
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) May 12, 2020