ایڈیشنل آئی جی کراچی نے تھانہ ڈیفنس میں کمانڈ اینڈ کنٹرول روم کا افتتاح کردیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایڈیشنل آئی جی کراچی نے تھانہ ڈیفنس میں کمانڈ اینڈ کنٹرول روم کا افتتاح کردیا
ایڈیشنل آئی جی کراچی نے تھانہ ڈیفنس میں کمانڈ اینڈ کنٹرول روم کا افتتاح کردیا

کراچی: ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے کمیونٹی پولیسنگ کراچی (CPK) کی جانب سے تھانہ ڈیفنس میں قائم 200 سی سی ٹی وی کیمروں پر مشتمل کمانڈ اینڈ کنٹرول کا افتتاح کردیا۔

ڈی ایچ اے ویجیلینس سیکورٹی ڈائریکٹر برگیڈیر عمر بخاری، ڈی آئی جی ساؤتھ، ڈی آئی جی ویسٹ،ڈی ائی جی ٹریفک،ضلعی ایس ایس پیز، CPK کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر مراد سونی، انکی ٹیم و دیگر پولیس افسران اور اہم کاروباری شخصیات نے شرکت کی۔

تقریب کا آغاز میں مراد سونی اور برگیڈیر عمر بخاری نے پروجیکٹ کے حوالے سے بریفنگ دی اور کمیونٹی پولیسنگ میں پولیس چیف کی کاوشوں کو سراہا۔

کراچی پولیس چیف نے خطاب میں مراد سونی، برگیڈیر عمر، سلیم رنگیلا و دیگر شخصیات کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ سی پی کے اور پولیس کے مشترکہ تعاون سے کمانڈ اینڈ کنٹرول روم کرائم کو کنٹرول کرنے مددگار ہوگا۔

کراچی میں امن و امان اینڈ، اہم تنصیبات کی حفاظت، اسٹریٹ کرائم اور دیگر مسائل کے حل کیلئے کمیونٹی کی مدد سے ایسے پروجیکٹس کا آغاز کیا گیا ہے جو اسٹریٹ کرائم کے خلاف کامیابیاں سمیٹ رہا ہے۔

ڈیفنس میں نمبر پلیٹ ریڈنگ سسٹم نصب کیا جا رہا ہے جس سے ملزمان کی نشاندہی میں باآسانی ہوسکے گی۔

کراچی پولیس چیف نے کہا کہ ہم علاقوں کے معززین پر مشتمل کمیٹیوں کے ذریعے یوتھ کو پولیسنگ میں شریک کر کے پولیس اور تھانہ کلچر میں جدت لا رہے ہیں۔

ٹریفک کے نظام میں مزید جدت اور بہتری لانے اور عوام میں ٹریفک قوانین کی آگاہی کو فروغ دے رہے ہیں۔ کمیونٹی پولیسنگ کو ہم کراچی بھر میں لے کر جا رہے ہیں اور مزید کیمرے نصب کیے جائینگے۔

انہوں نے کہا کہ اس پروجیکٹ کو کامیابی کے ساتھ لیکر چلنے میں مراد سونی اور انکی ٹیم اور برگیڈیر عمر کا اہم کردار ہے، تقریب کے اختتام پر پروجیکٹ کو کامیاب بنانے والی CPK کی ٹیم اور دیگر شخصیات میں ایڈیشنل آئی جی کراچی نے سرٹیفکیٹ تقسیم کیے۔

مزید پڑھیں:سوات کے علاقے مینگورہ میں فائرنگ سے دو پولیس اہلکار شہید

سی پی کے اور انکی ٹیم نے کراچی پولیس چیف، ڈی آئی جیز اور دیگر پولیس افسران کو اعزازی شیلڈ پیش کیں۔

Related Posts