اداکارائیں طوائف نہیں ہوتیں، نامناسب مطالبات پر مریم نفیس برہم

مقبول خبریں

کالمز

zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
zia-1-1-1
دُروز: عہدِ ولیِ زمان پر ایمان رکھنے والا پراسرار ترین مذہب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مریم نفیس نے انسٹاگرام پر تنہائی میں ملاقات کرنے کی پیش کش اور بھاری معاوضے کے عوض بولڈ کام کرنے کی آفر کرنے والے افراد کے اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے اسٹوریز شیئر کیں کہ لوگوں کو سمجھنا چاہیے کہ اداکارائیں طوائف نہیں ہوتیں۔

حال ہی میں اداکارہ نے انسٹاگرام پر متعدد میسیجز کے اسکرین شاٹس شیئر کیے، جن میں بعض افراد نے ان سے تنہائی میں ملاقات کرنے تو بعض افراد نے بھاری معاوضے کے تحت بولڈ کام کرنے کی پیش کش کر رکھی تھی۔

اداکارہ نے ایک شخص کے میسیج کا اسکرین شاٹ شیئر کیا، جس میں انہوں نے مذکورہ شخص کی شناخت کو خفیہ رکھا، تاہم ان کی جانب سے اداکارہ کو بھجوائے گئے پیغامات کو واضح طور پر پڑھا جا سکتا ہے۔

Mariyam Nafees

مذکورہ شخص نے اداکارہ کو سلام کرنے کے بعد انہیں بتایا کہ انہوں نے اداکارہ کو حال ہی میں لکس اسٹائل ایوارڈز میں دیکھا اور اب وہ ان کے ساتھ تنہائی میں کچھ وقت گزارنا چاہتے ہیں اور وہ اس کے لیے انہیں معاوضہ بتائیں۔

اداکارہ نے مذکورہ شخص کے میسیجز پر انہیں غصے بھرا جواب بھی دیا اور انہوں نے اپنے جواب کو بھی شیئر کیا۔

مریم نفیس نے مذکورہ شخص کو ’سوئر کا بچہ‘ قرار دیتے ہوئے جواب دیا کہ انہیں پیدا کرنے پر ان کی والدہ بھی شرمندہ ہوئی ہوں گی اور یہ کہ ہر عورت کو خریدا نہیں جا سکتا۔

اداکارہ نے مذکورہ میسیج کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ لوگوں کو سمجھنا چاہیے کہ اداکارائیں طوائف نہیں ہوتیں۔

Mariyam Nafees

انہوں نے ایک اور انسٹاگرام اکاؤنٹ کا اسکرین شاٹ بھی شیئر کیا، جس نے خود کو پاکستانی میگزین کے طور پر متعارف کروایا اور اداکارہ کو متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ریاست دبئی میں بولڈ فوٹوشوٹ کی پیش کش کی۔

اداکارہ نے مذکورہ اکاؤنٹ کی پیش کش کو بھی ٹھکرایا اور اس کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ لگتا ہے سب کے سب لوگ یہی بلیک میلنگ کا کام کرتے ہیں۔

Related Posts