بھارتی تامل فلموں کی خوبرو اداکارہ رشمیکا مندانا کی غیراخلاقی ڈیپ فیک (جعلی) ویڈیو سوشل میڈیا پر لیک ہوگئی ہے۔
بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر بھارتی اداکارہ رشمیکا مندانا کی ایک غیراخلاقی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں خاتون نازیبا لباس میں ملبوس لِفٹ میں داخل ہورہی ہیں۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں جو خاتون نظر آرہی ہیں ان کا چہرہ ایڈیٹنگ کرکے فلم‘پشپا’کی معروف اداکارہ رشمیکا مندانا کے چہرے سے تبدیل کردیا گیا ہے۔
رشمیکا مندانا کی ڈیپ فیک (جعلی) ویڈیو جیسے ہی سوشل میڈیا پر منظر عام پر آئی تو ان کے مداح مایوس ہوگئے اور اداکارہ کی ویڈیو پر اُنہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔
صارفین نے نشاندہی کی کہ اصل ویڈیو میں خاتون زارا پٹیل تھیں، جوکہ ایک بھارتی نژاد برطانوی خاتون ہیں اور سوشل میڈیا پر کافی مقبول ہیں۔تاہم، رشمیکا مندانا کی ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد، کئی سوشل میڈیا صارفین نے نشاندہی کی کہ یہ ویڈیو جعلی ہے۔
دریں اثنا، رشمیکا مندانا نے ابھی تک اپنی جعلی ویڈیو پر کوئی ردعمل نہیں دیا ہے۔انہوں نے اس حوالے سے خاموش رہنے کو ترجیح دی ہے۔