اداکارہ جنت زبیر کی تصاویر نے فینز کے دلوں پر بجلیاں گرادی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

(فوٹو؛ سوشل میڈیا)

بھارتی ٹی وی کی مشہور اداکارہ جنت زبیر ایک مرتبہ پھر اپنے تازہ  فوٹوشوٹ کی وجہ سے سرخیوں میں ہیں ۔ انہوں نے  سوشل میڈیا پر بلیک ڈریس میں اپنی کچھ گلیمرس تصاویر شیئر کی ہیں۔

ان تصاویر پر  ان کے چاہنے والے ان کی خوبصورتی کی تعریف کررہے ہیں ۔ کوئی انہیں ہاٹنیس اوورلوڈیڈ کہہ رہا ہے تو کوئی گارجیس کوئن بتا رہا ہے ۔

تصاویر میں اداکارہ جنت زبیر نے بلیک لانگ ڈریس پہن رکھا ہے۔ انہوں نے کم از کم میک اپ کے ساتھ ہیربن سے اپنے لک کو مکمل کیا ہے ۔

اداکارہ نے گلے میں جو نیکلیس پہنا ہے، اس نے ان کے اسٹائل میں چار چاند لگا دئے ہیں ۔، جنہیں دیکھ کر فینز کے پسینے چھوٹ رہے ہیں ۔

اداکارہ جنت زبیر کی تصاویر سے ان کی خود اعتمادی پوری طرح جھلک رہی ہے ۔ ساتھ میں ان کے ایک سے بڑھ کر ایک پوز فینزکے دلوں پر بجلیاں گرا رہے ہیں ۔

جنت زبیر رحمانی   بھارتی  فلم اور ٹیلی ویژن اداکارہ ہے جو بنیادی طور پر ہندی زبان کے ٹیلی ویژن شوز اور فلموں میں کام کرتی ہیں۔ انہوں نے  اپنے کیریئر کا آغاز 2009 میں کیا تھا لیکن 2011 میں کلرز ٹی وی کے پھلو کے ذریعہ پہچان حاصل کی۔

Related Posts