مقبوضہ وادی کی آزادی تک مظلوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔اداکار شان

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مقبوضہ وادی کی آزادی تک مظلوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔اداکار شان
مقبوضہ وادی کی آزادی تک مظلوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔اداکار شان

پاکستانی فلم انڈسٹری کے مشہورومعروف اداکار شان نے کہا ہے کہ ہم مقبوضہ وادی کی آزادی تک مظلوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں اداکار شان شاہد نے کہا کہ میرے والد ریاض شاہد نے یہ امن کے نام سے ایک فلم تحریر کی اور اس کی ہدایات دیں جبکہ فلم کو میری والدہ عابدہ شاہد نے پروڈیوس کیا۔

اداکار شان شاہد نے کہا کہ میں اپنی زندگی کے آغاز سن 1971ء سے لے کر اب تک کشمیر کی آزادی کیلئے برسرِ پیکار ہوں۔ کشمیر کی آزادی تک ہم مظلوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل اداکار شان شاہد نے اپنی والدہ نیلو بیگم کے انتقال پر رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ والدہ کے انتقال کے بعد میرے لیے یہ دُنیا بے معنی ہوگئی ہے۔ 

 ٹوئٹر پر 6 روز قبل اپنی والدہ کے انتقال کی خبر دیتے ہوئے اپنے پیغام میں اداکار شان نے کہا کہ میری والدہ اپنے آخری سفر کیلئے روانہ ہو گئیں جبکہ یہ خبر دیتے ہوئے میرا دل غم سے معمور ہے۔

مزید پڑھیں: اپنی والدہ کے انتقال کے بعد میرے لیے دنیا بے معنی ہوگئی ہے۔اداکار شان

Related Posts