اداکار پون ملہوترا کی 66ویں سالگرہ، فلمز میں کون کونسے یادگار کردار کیے؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پون ملہوترا
(فوٹو: آن لائن)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

بھارتی اداکار پون ملہوترا کی 66ویں سالگرہ آج منائی جارہی ہے۔ 40سالہ فلمی کیرئیر میں پون ملہوترا نے بہت سے یادگار کردار کیے اور مداحوں کے دل میں جگہ بنائی۔

سن 2017 میں فلم ڈیئر زندگی میں اداکارہ عالیہ بھٹ کے والد کے کردار کی پیشکش پر انکار سے پردہ اٹھاتے ہوئے پون ملہوترا نے کہا تھا کہ میں خود پر مخصوص باپ کے کردار کی چھاپ نہیں لگوانا چاہتا اور کیرئیر کے دوران منفرد کردار نبھانا چاہتا ہوں۔

مختلف کرداروں میں جلوہ گر ہو کر خوبصورتی سے نبھانے والے پون ملہوترا نے کہا کہ میں ایسے اسکرپٹ کا انتخاب کرتا ہوں جس میں میرا کردار منفرد ہو۔ میں محنت کے ساتھ اپنی جدوجہد جاری رکھوں گا اور شائقین کو پرفارمنس سے محظوظ کرتا رہوں گا۔

اداکار پون ملہوترا کا تعلق دلی کے علاقے نواب گنج سے ہے۔ قیامِ پاکستان کے بعد پون ملہوترا کا خاندان پاکستان سے دلی پہنچ گیا تھا۔ ابھی پون ملہوترا اسکول میں ہی تھے کہ ان کا ایک دوست انہیں تھیٹر دکھانے لے گیا اور یوں اداکاری کی دنیا میں پون ملہوترا نے پہلا قدم رکھ دیا۔

شروع شروع میں پون ملہوترا کی ہندی تو اچھی تھی لیکن ان کو انگریزی نہیں آتی تھی، لیکن وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ انہوں نے دونوں ہی زبانوں میں اداکاری شروع کردی۔ والد کے کہنے پر بزنس میں ہاتھ بٹانے کا سوچا لیکن فلم نگری نے انہیں اپنی طرف گھسیٹ لیا۔

ہوا کچھ یوں کہ پون ملہوترا کو پتہ چلا کہ فلم گاندھی کی کاسٹ کی خدمت کرنے کیلئے ایک آسامی خالی ہے جہاں وہ قسمت آزمائی کرسکتے ہیں، انہوں نے والد سے بات کی اور یوں فلم کی دنیا میں پہلی انٹری ہوگئی۔ بعد ازاں انہیں ایک فلم سعید لنگڑے پر مت رو کیلئے سائن کرلیا گیا۔

 بلیک فرائیڈے کا ٹائیگر میمن کون بھول سکے گا؟ پون ملہوترا کو گوتم گھوش کی فلم فقیر کیلئے نیشنل ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔ نوے کی دہائی میں پون ملہوترا نے شاہ رخ خان کی فلم پردیس میں شرافت علی کا کردار نبھایا۔ 2006 میں فلم ڈان میں نارنگ کا کردار بھی یادگار رہا۔

سن 2007 میں پون ملہوترا نے جب وی میٹ جیسی فلم میں گیت کے انکل کا کردار کیا۔ سن 2014 میں رتیک روشن کی فلم بینگ بینگ میں زورآور کا کردار نبھایا اور پھر 2016 میں اکشے کمار کی فلم رستم میں انسپکٹر ونسیٹ لوبو بن گئے اور پھر او ایم جی 2میں جج کے روپ میں نظر آئے۔

Related Posts