کوئٹہ میں مہنگا دودھ فروخت کرنیوالوں کیخلاف کارروائیاں، 53 دکاندار گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کوئٹہ: انتظامیہ نے شہر میں مہنگا دودھ فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ تیز کرتے ہوئے 53 دکانداروں کو گرفتار کرلیا۔

ڈپٹی کمشنر شہک بلوچ کے مطابق دودھ دہی کی مہنگی فروخت پر کوئٹہ کے علاقے جان محمد روڈ، جوائنٹ روڈ، سرکی روڈ اور ملحقہ علاقوں میں کارروائیاں کی گئیں جس دوران گرفتار 53 دکانداروں کو ایک ماہ کیلئے جیل بھجوادیا گیا۔

ڈی سی کے مطابق گرفتار افراد میں 16 ڈیری فارمز مالکان اور 37 دکاندار شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

کراچی میں دہشتگردی کا خطرہ،الرٹ جاری کردیا گیا

ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ عوام کی جانب سے شکایات موصول ہورہی تھیں کہ ڈیری فارمز اور دکانداروں نے ملی بھگت کرکے از خود نرخ نامہ 200 روپے فی لیٹر مقرر کردیا ہے لیکن ہم گراں فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھیں گے۔

ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے کہا کہ خود ساختہ اور زائد قیمت وصول کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Related Posts