مہنگی چینی درآمد کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی، شوکت ترین

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مہنگی چینی درآمد کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی، شوکت ترین
مہنگی چینی درآمد کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی، شوکت ترین

اسلام آباد:وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ چینی کی درآمد میں تاخیر اور مہنگی چینی درآمد کرکے قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

28 ستمبر کو وفاقی کابینہ کے اجلاس کے منٹس پر مشتمل دستاویز کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کے لئے پیش کی جانے والی سمریوں پر تبادلہ خیال کے دوران وفاقی کابینہ کے اراکین کی جانب سے اس بات کی نشاندہی کی گئی کہ چینی کی درآمد میں تاخیر اور مہنگی چینی درآمد کرکے قومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچایا گیا۔

اجلاس میں کابینہ اراکین کی جانب سے تاخیر سے اور مہنگی چینی درآمد کرکے قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والوں کا تعین کرکے ان کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا گیا جس کے جواب میں وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کابینہ اراکین کو بتایا کہ تاخیر سے چینی درآمد کرنے اور مہنگی چینی درآمد کرکے قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کے معاملے کی انکوائری جاری ہے۔

وزیر خزانہ نے کابینہ اراکین کو بتایا کہ صوبوں کی جانب سے چینی کی مقرر کردہ 89 روپے 75 پیسے فی کلو گرام قیمت اور درآمدی چینی کی فی کلو لاگت میں پائے جانے والے فرق کا بوجھ وفاقی حکومت برداشت کرے گی۔اجلاس میں اس بات کی بھی نشاندہی کی گئی کہ قومی سطح پر چینی کی 70 فیصد کھپت بسکٹ بنانے والی بیکریاں، مشروبات اور ٹافیاں و کینڈی بنانے والی صنعت استعمال کر رہی ہے۔

باقی ماندہ 30 فیصد چینی عام عوام استعمال کررہی ہے، لیکن اس پر سبسبڈی سب لے رہے ہیں۔اجلاس میں چینی پر سبسڈی کوصرف عام عوام تک محدود کرنے کی تجویز دیتے ہوئے کہا گیا کہ وفاقی سیکرٹری صنعت و پیداوار، سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ مل کر ایسا میکینزم متعارف کروائیں۔

جس کے ذریعے صرف 30 فیصد چینی استعمال کرنے والے عام عوام کو سبسڈی دی جاسکے اور کمرشل صارفین کو چینی پر سبسڈی نہ دی جاسکے۔

واضح رہے کہ اس قبل وفاقی کابینہ کے اجلاس میں گندم درآمد میں فیصلہ سازی میں تاخیر کے باعث عوامی مفادات کو نقصان پہنچنے کا انکشاف کیا گیا تھا اور وفاقی کابینہ نے اس معاملے میں بھی وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت و سرمایہ کاری کو گندم کی خریداری اور درآمد میں تاخیر کے معاملے کی تحقیقات کرکے ذمہ داروں کا تعین کرنے کی بھی ہدایت کررکھی ہے۔

Related Posts