ملک میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کیلئے مہلت ختم، آج سے ایکشن شروع

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملک میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کیلئے مہلت گزشتہ روز ختم ہوگئی۔آج سے افغان پناہ گزینوں سمیت غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے خلاف کارروائی شروع ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نگران حکومت غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کیلئے ڈیڈ لائن میں کسی بھی قسم کی تبدیلی سے انکار کرچکی ہے۔ پاکستان میں تاحال غیر قانونی غیر ملکی باشندوں کو ملک سے بے دخل کرنے کردیا جائے گا۔

حکومت کا 9مئی واقعات کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی تیز کرنے کا فیصلہ

نگران حکومت کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز بڑے پیمانے پر میپنگ اورجیو فینسنگ سے مدد لیتے ہوئے مشکوک افراد اور غیر قانونی طورپر مقیم غیر ملکیوں کی نشاندہی کرچکی ہیں۔ ڈیڈ لائن گزشتہ روز ختم ہوگئی، اب کارروائی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:

آواران میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2جوان شہید

آج یکم نومبر سے غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کی منقولہ و غیر منقولہ جائیداد ضبط کی جائے گی۔ ملک میں غیر قانونی طور پر مقیم افراد کو بے دخل کرنے کا سلسلہ شروع کردیا گیا۔ رضاکارانہ بے دخلی کیلئے مہلت گزشتہ شب 12 بجے ختم ہوئی۔

حکومت کی جانب سے وارننگ کے بعد مجموعی طور پر 1 لاکھ غیر قانونی طور پر مقیم پناہ گزین اپنے وطن واپس جا چکے ہیں۔ حکومت نے غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کو ٹھہرانے کیلئے کیمپس قائم کررکھے ہیں جہاں بنیادی ضروریاتِ زندگی اور شعبۂ صحت کی سہولیات مہیا کی گئی ہیں۔

 

Related Posts