سول نافرمانی پر عمل شروع؟ علیمہ خان اڈیالہ جیل سے کیا پیغام لائی ہیں؟

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو دی نیوز

عمران خان کی بہن علیمہ خان نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت کا کمیشن بنانے کا ارادہ نہیں ہے، کل سے ترسیلات زر نہ بھیجنے کی کال پر عمل شروع کردیا جائے۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان کا کہنا تھا کہ جب یہاں سے سزا ہوتی ہے تو ہائی کورٹ سے ریلیف مل جاتا ہے اور القادر ٹرسٹ کا کیس ہائیکورٹ جائے گا جس میں چھ مہینے لگ سکتے ہیں، اگلے 3 سے 4 مہینے تو خان پکے جیل میں رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جو 26 نومبر کو احتجاج میں گرفتار ہوئے ان پر مزید مقدمات بنائے جارہے ہیں۔

منصوبہ تیار، چین پاکستان میں الیکٹرک گاڑیوں کی تیاری پر کروڑوں ڈالر لگائے گا

علیمہ خان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے 2 مطالبات ہیں لیکن حکومت کی نیت نہیں کہ لوگوں کو رہا کیا جائے، اگر حکومت نے کل تک 9 مئی اور 26 نومبر پر کمیشن بنانے کا مطالبہ نہ مانا تو ترسیلات زر نہ بھیجنے کی کال پر عمل شروع ہوجائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت کا کمیشن بنانے کا ارادہ نہیں ہے، کل کال پر عمل شروع کردیا جائے۔ خیال رہے کہ گزشتہ دنوں عمران خان نے حکومت سے مذاکرات کیلئے سول نافرمانی کی کال چند روز مؤخر کرنے کا اعلان کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے مطالبات نہ مانے گئے تو دوبارہ سول نافرمانی کی کال دے دوں گا۔

Related Posts