شہر میں شیشہ کیفے ناسور کی صورت اختیار کر گیا،9ملزمان زیر حراست

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شہر میں شیشہ کیفے ناسور کی صورت اختیار کر گیا،9ملزمان زیر حراست
شہر میں شیشہ کیفے ناسور کی صورت اختیار کر گیا،9ملزمان زیر حراست

کراچی: شہر میں شیشہ کیفے ناسور کی صورت اختیار کر گیا، مختلف مقامات پر شیشہ کیفے موجود، گلستان جوہرتھانے کے ایس ایچ او کی اپنے علاقے میں خفیہ طور پر قائم شیشہ کیفے کے خلاف کارروائی، 9ملزمان کو گرفتارکرلیا۔

شہر قائد میں غیر قانونی طور پر شیشہ کیفے بیشتر پوش علاقوں میں قائم ہیں، یہ کیفے معاشرے پر مضر اثرات مرتب کر رہے ہیں،نوجوان لڑکے ہی نہیں لڑکیاں بھی اس لت میں مبتلا ہو چکی ہیں،اس حوالے سے علاقہ پولیس کا کردار مشکوک ہے۔

کیوں کہ پولیس سے اگر اس کے علاقے کا جرم چھپا ہوتا ہے تو وہ نا اہل ہیں اور اگر وہ نظریں چرا رہے ہیں تو پھر رشوت کا سلسلہ جاری ہے تاہم تھانہ گلستان جوہر کے ایس ایچ او کی شیشہ کیفے پر کامیاب کارروائی گلستان جوہر بلاک 4A شیخانی بلڈنگ کی چھت پر قائم بوٹی شوٹی ریسٹورینٹ کے نام پر شیشہ کیفے چلا رہے تھے۔

گلستان جوہر SHO کو اطلاع موصول ہونے پر فوری کارروائی کے دوران 9 ملزمان کو حراست میں لے لیا، جبکہ ملزم زاہد موقع سے فرار ہو گیا،مضر صحت شیشہ اور اس میں استعمال ہونے والے فلیور زپولیس نے قبضہ میں لے کر مقدمہ درج کر لیا۔

ایس ایچ او اعظم گوپانگ نے ایم ایم نیوز کو بتایا کہ مجھے خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی تھی کہ مذکورہ مقامات پر بعض عناصر خفیہ طریقہ سے شیشہ کیفے چلا رہے ہیں،ہم نے اپنے ذرائع سے تصدیق کے بعد وقت ضائع کیے بغیر کارروائی کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ شیشہ کیفے غیر قانونی ہے اور اس سے ہمارے معاشرے پر برے اثرات مرتب ہو رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ چھاپے کے بعد مجھ پر دباؤ کے لیے کئی فون آئے مگر میں نے کسی کو خاطر میں لائے بغیر مقدمہ نمبر117/21 درج کر لیا۔

جس میں ضابطہ فوجداری کی دفعہ154لگائی گئی ہے۔ ایس ایچ او کا کہنا تھا کہ عوام اگر ایسے غیر قانونی کاروبار کی نشاندہی کریں تو پولیس کاروائی کے لیے حاضر ہے اور ایسے عناصر کو بخشا نہیں جائے گا۔

Related Posts