کراچی، ناجائز تجاوزات، اشتہاری بورڈز اور ناموں کی تختیاں ہٹانے کی کارروائی شروع

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی، ناجائز تجاوزات، اشتہاری بورڈز اور ناموں کی تختیاں ہٹانے کی کارروائی شروع
کراچی، ناجائز تجاوزات، اشتہاری بورڈز اور ناموں کی تختیاں ہٹانے کی کارروائی شروع

کراچی میں افتخار شالوانی کے احکامات پر ناجائز تجاوزات، اشتہاری بورڈز اور ناموں کی تختیاں ہٹانے کی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز  کمشنر و ایڈمنسٹریٹر کراچی افتخار شالوانی نے تمام چورنگیوں سے تجاوزات، اشتہاری بورڈز اور ناموں کی تختیوں کو ہٹانے کی کارروائی فوری شروع کرنے کے احکامات جاری کیے جبکہ اینٹی انکروچمنٹ سے متعلق ہر قسم کے چالان پر فوری طور پر پابندی عائد کر دی۔

بلدیہ عظمیٰ کراچی نے تمام چورنگیوں کے الاٹمنٹ آرڈرز فوری طور پر منسوخ کردیئے ہیں۔ سپریم کورٹ کے احکامات کے تحت کسی بھی پبلک مقام پر تشہیری مہم نہیں چلائی جاسکتی۔ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر کراچی افتخار شالوانی نے کہا کہ شہر بھر کی تمام چورنگیوں کے آلاٹمنٹ آرڈر کی منسوخی کا اطلاق تمام ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشنز پر بھی ہوگا۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی افتخار شالوانی نے کہا کہ تمام چورنگیوں پر اشتہارات سالانہ بنیاد پر کمرشل اور ایڈورٹائزنگ کے موجودہ ریٹ کے لحاظ سے نیلام کیے جائیں گے۔ تمام ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشنز اینٹی انکروچمنٹ کے حوالے سے آئندہ کسی قسم کا چالان  جاری نہیں کرینگی۔ کمرشل ادارے اور کمپنیاں اپنی مصنوعات کی تشہیر قوانین کے مطابق کریں۔

کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے کہا کہ جگہ جگہ مختلف اداروں کے اشتہارات اور تشہیری مواد کے باعث شہر کا حلیہ بگڑ کر رہ گیا ہے۔ انسدادِ تجاوزات سے متعلق ہر قسم کے چالان پر فوری طور پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ آج کے بعد اگر کسی افسر نے اینٹی انکروچمنٹ سے متعلق چالان جاری کیا تو اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں  10 سے زائد پولیس مقابلے، 19 ملزمان گرفتار، مقدمات درج

Related Posts