ملتان:2 خواتین کے ساتھ ملتان ائیر پورٹ کی لفٹ میں سرکاری ملازم نے جنسی ہراسانی کی کوشش کی ہے۔ملزم کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ ملتان انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر پیش آیا، جہاں دو خواتین مسافر نجی ائیر لائن کی پرواز نمبر پی اے 8700 سے جدہ روانہ ہو رہی تھیں کہ ان کے ساتھ جنسی ہراسانی کی کوشش کی گئی۔
ائیر پورٹ ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ گراؤنڈ اسٹاف کے شخص نے خواتین کو لفٹ میں جنسی طور پر ہراساں کیا، سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم کو شناخت کرلیا گیا۔
ائیر پورٹ ذرائع کا کہنا تھا کہ ملزم کی شناخت شوکت کے نام سے ہوئی ہے،متاثرہ خواتین کی شناخت نسیم مائی اور مہرین شہزادی کے نام سے ہوئی ہے۔
مزید پڑھیں: ماں نے چلتی ایمبولینس سے نومولود بچی کو سڑک پر پھینک دیا،بچی جاں بحق