راولپنڈی میں مدرسے کے طالب علم سے قاری کی زیادتی، ملزم گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟
zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ون فائیو پر قتل کی جھوٹی اطلاع دینے والے شخص کو پولیس نے گرفتار کرلیا
ون فائیو پر قتل کی جھوٹی اطلاع دینے والے شخص کو پولیس نے گرفتار کرلیا

راولپنڈی: مدرسے کے طالب علم سے زیادتی کرنے والے معلم کو نصیرآباد پولیس نے گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق نصیر آباد کے علاقے میں مدرسے میں زیر تعلیم قرآن پاک حفظ کرنے والے معصوم بچے کو قاری افضل نے زیادتی کا نشانہ بنایا۔

اس واقعے کی رپورٹ بچے کے چچا نے نصیرآباد پولیس میں جمع کرادی، مدعی نے درخواست میں کہا ہے کہ قاری افضل کے پاس میرا بھتیجا پڑھنے کیلئے جاتا تھا جس نے میرے بھتیجے کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔

یہ بھی پڑھیں: دُعا زہرہ کی بازیابی کیلئے والد نے عدالت سے رجوع کرلیا

ایس پی پوٹھوہار رانا عبدالوہاب کا اس واقعے کے حوالے سے کہنا ہے کہ بچوں سے زیادتی و استحصال ناقابل برداشت ہے، ملزم کا ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جائے گا۔

تاہم، نصیرآباد پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے معلم کو گرفتار کرلیا ہے اور متاثرہ لڑکے کا میڈیکل پراسس بھی کروایا جارہا ہے۔

Related Posts