کراچی میں مختلف ٹریفک حادثات، 2 سگے بھائی اور 1 خاتون جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی میں مختلف ٹریفک حادثات، 2 سگے بھائی اور 1 خاتون جاں بحق
کراچی میں مختلف ٹریفک حادثات، 2 سگے بھائی اور 1 خاتون جاں بحق

کراچی میں 2 مختلف حادثات کے دوران 2 سگے بھائیوں اور 1 خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں، حادثات کورنگی اور یونیورسٹی روڈ کے علاقوں میں پیش آئے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی انڈسٹریل ایریا میں 2 نوجوان موٹر سائیکل سوار سگے بھائی ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہو گئے۔ حادثے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔

یہ بھی پڑھیں:

کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر ٹرک اور کار کاتصادم، 6افراد جاں بحق

حادثے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے نوجوان جانبر نہ ہوسکے۔ ریسکیو ورکرز نے دونوں نوجوانوں کی میتیں جے پی ایم سی منتقل کردیں جبکہ ایک اور حادثہ یونیورسٹی روڈ پر ایکسپو سینٹر کے قریب پیش آیا۔

ایکسپو سینٹر کے نزدیک ڈمپر سے تصادم کے باعث خاتون جان کی بازی ہار گئیں۔ ریسکیو اہلکاروں نے خاتون کی میت ہسپتال منتقل کردی۔ کراچی میں بھاری بھرکم ٹریفک کے باعث حادثات میں اضافہ ہورہا ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل کوئٹہ کراچی نیشنل ہائی وے پر ٹرک اور کار کے مابین تصادم کے نتیجے میں 6 افراد جان کی بازی ہار گئے جن کا تعلق صوبہ بلوچستان سے تھا۔

 کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر ٹرک اور کار کا تصادم گزشتہ ماہ ہوا جس کے نتیجے میں 4 خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق جبکہ 1 خاتون زخمی ہوئی تھیں۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو کی کارروائی شروع کی گئی۔ جاں بحق افراد کی میتیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردی گئیں۔

Related Posts