کوئٹہ کے قریب مسافر بس کے خوفناک حادثے میں 6 افراد جاں بحق، 11 زخمی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Man stabs wife, her friend to death in name of honour

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے قریب مسافر بس ٹرک سے جا ٹکرائی، اس خوفناک حادثے کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق جبکہ 11 زخمی ہو گئے ہیں۔

یہ افسوسناک حادثہ کوئٹہ کراچی شاہراہ پر پیش آیا۔ کراچی سے کوئٹہ شاہراہ پر جانے والی مسافر بس کا تصادم مخالف سمت سے آنے والے ٹرک سے ہوا جس کے بعد ریسکیو اہلکار موقعے پر پہنچ گئے۔

ریسکیو اہلکاروں نے جاں بحق ہونے والے افراد کو ہسپتال منتقل کردیا ہے جبکہ زخمیوں کو بھی ابتدائی طبی امداد دی جارہی ہے۔ حکام کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل صوبہ پنجاب کے شہر گجرانوالہ سے سیالکوٹ جانے والی مسافر بس نالے میں گرنے کے بعد 4 افراد ڈوب کر جاں بحق جبکہ 9 زخمی ہوگئے ، جاں بحق افراد میں 1شیرخوار بچی بھی شامل تھی۔

یہ حادثہ دو ماہ قبل  گجرانوالہ کے علاقے  وزیر آباد گیمن پل کے نزدیک پیش آیا۔ حادثے کا شکار کوسٹربس شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد مسافروں کو واپس لے جا رہی تھی۔

افسوسناک حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچیں اور ڈوبنے والے افراد کے ریسکیو کا کام شروع کردیا گیا۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ جاں بحق بچی کا نام ماریہ  تھا۔ 

مزید پڑھیں: بس حادثہ: 4 افراد نالے میں ڈوب کر جاں بحق، 9 زخمی

Related Posts