ابوظہبی، حوثی باغیوں کے مبینہ ڈرون حملوں میں 1 پاکستانی سمیت 3افراد جاں بحق

کالمز

zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
ابوظہبی، حوثی باغیوں کے مبینہ ڈرون حملوں میں 1 پاکستانی سمیت 3افراد جاں بحق
ابوظہبی، حوثی باغیوں کے مبینہ ڈرون حملوں میں 1 پاکستانی سمیت 3افراد جاں بحق

متحدہ عرب امارات کی ریاست ابو ظہبی میں حوثی باغیوں نے مبینہ طور پر ڈرون حملے کیے جن کے نتیجے میں آگ لگنے کے 2 واقعات میں 3 افراد جاں بحق ہوئے جن میں سے 1 کا تعلق پاکستان سے بتایا جاتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یمن کے حوثی باغیوں نے عرب امارات پر ڈرون حملوں کا نیا دعویٰ کیا، اماراتی پولیس کا کہنا ہے کہ ابوظہبی کے علاقے مصفح میں 3 آئل ٹینکرز میں لگنے والی آگ سے تباہی پھیلی۔

یہ بھی پڑھیں:

بھارت میں مسلمان طالبات کو حجاب پہننے پرکلاس سے نکال دیا گیا

دوسری جانب ابوظہبی میں ائیرپورٹ کے تعمیراتی علاقے میں بھی آتشزدگی کا ایک واقعہ پیش آیا۔ پولیس کو شبہ ہے کہ چھوٹے حجم کے ڈرونز بھی حملوں میں ملوث ہوسکتے ہیں تاہم تحقیقات جاری ہیں۔

مصفح میں ایندھن لے کر جانے والے 3 ٹینکرز پھٹ گئے جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوئے جن میں سے 1 کا تعلق پاکستان جبکہ 2 کا بھارت سے ہے۔آتشزدگی کے نتیجے میں 6 افراد زخمی بھی ہوئے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ابوظہبی ائیرپورٹ پر لگنے والی آگ کی وجوہات کا تعین نہیں کیاجاسکا، تاہم آتشزدگی پر قابو پالیا گیا ہے۔ واقعے کے نتیجے میں کسی جانی نقصان کی تاحال اطلاع موصول نہیں ہوسکی۔ 

یمن کے حوثی باغیوں نے ڈرون حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔ ترجمان حوثی ملیشیا کا کہنا ہے کہ ہم امارات کے خلاف آپریشن شروع کرچکے ہیں۔ حملوں کے متعلق مزید پیش رفت سے بھی جلد آگاہ کریں گے۔