فواد خان کی فلم عبیر گلال کی موسیقی دبئی میں ریلیز کیلئے تیار، بھارتی تنقید پرتوثیق حیدر کا منہ توڑ جواب

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Abir Gulaal music to premiere in Dubai, Tauseeq Haider responds to Indian backlash
(Image: Reviewit)

بھارت میں تنقید کے باوجود فواد خان اور وانی کپور کی فلم “عبیر گلال” کے تخلیق کار اپنے پروموشنل منصوبوں پر آگے بڑھ رہے ہیں اور موسیقی لانچنگ ایونٹ دبئی میں منعقد کیا جا رہا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم کا ساونڈ ٹریک دبئی کے معروف مقام گلوبل ولیج میں لانچ کیا جائے گا۔ یہ اقدام فلم کی کاسٹ پر جاری تنازع کے پیش نظر ایک حکمت عملی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ جب فواد خان کو کاسٹ کیا گیا تو ٹیم کو اندازہ تھا کہ بھارت میں کچھ تنازع ضرور اٹھے گا۔ دبئی کا انتخاب ایک قدرتی فیصلہ تھا کیونکہ یہ ایک غیر جانبدار جگہ ہے، یہاں جنوبی ایشیائی تارکینِ وطن کی بڑی تعداد موجود ہے اور فواد خان یہاں بہت مقبول ہیں چونکہ عبیر گلال میں موسیقی کا اہم کردار ہے، اس لیے وہ چاہتے تھے کہ ٹریلر سے پہلے موسیقی سے زبردست تاثر دیا جائے۔

دوسری جانب معروف ٹی وی میزبان اور ڈرامہ اسٹار توثیق حیدر نے ایک ویڈیو پیغام میں بھارتی تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ کہہ رہے ہیں کہ فواد خان کی فلم کو بھارت میں ریلیز نہیں ہونے دیں گے، تو پھر پاکستانی ڈرامے جو آپ کے گھروں تک پہنچتے ہیں، انہیں کیسے روکیں گے؟”

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی ڈراموں کو بھارت سے بھرپور محبت مل رہی ہے۔ ہم مانتے ہیں کہ آپ کی (بھارتی) کرکٹ ٹیم ہم سے بہتر ہے اور ایک دوسرے کی خوبیوں اور بہتر فن کو تسلیم کرنا اور سراہنا کوئی بری بات نہیں۔

Related Posts