سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق کا اعزاز، کوچنگ کے میدان میں اہم کامیابی حاصل

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق کا اعزاز، کوچنگ کے میدان میں اہم کامیابی حاصل
سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق کا اعزاز، کوچنگ کے میدان میں اہم کامیابی حاصل

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق نے کوچنگ کے میدان میں اہم کامیابی حاصل کرتے ہوئے پہلی بار فتح پائی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق سابق کامیاب ترین آل راؤنڈر عبدالرزاق نیشنل ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں خیبر پختونخوا ٹیم کے کوچ ہیں جن کی ٹیم نے بلوچستان کو شکست دے دی ہے۔

ٹی ٹوئنٹی میچ کے دوران بلوچستان نے 9 وکٹس کے نقصان پر 152 رنز بنائے جس کے جواب میں خیبر پختونخوا نے 153 رنز کا ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔

بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کوچ عبدالرزاق نے کہا کہ یہ کامیابی ٹیم ورک کا نتیجہ ہے جو نئے رول میں میری پہلی کامیابی کہی جاسکتی ہے۔

کوچ عبدالرزاق نے کہا کہ ایک کوچ کی حیثیت سے بنچ پر بیٹھا ہوں، جس کا لطف اٹھانا ایک مختلف تجربہ ہے۔ میں اپنے تجربے سے کھلاڑیوں کو فائدہ پہنچانے کی کوشش کروں گا۔

خیبر پخوانخوا ٹیم کی کارکردگی پر تبصرہ کرتے ہوئے عبدالرزاق نے کہا کہ ہم قومی ٹی ٹوئنٹی کپ کی فیورٹ ٹیمز میں شامل ہیں۔ سب کھلاڑی شدید محنت کر رہے ہیں۔

  یہ بھی پڑھیں: نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ،ناردرن کی مسلسل دوسری کامیابی

Related Posts