پاک فوج کیخلاف ہرزہ سرائی کرنے والوں کو نشان عبرت بنایا جائے، مولانا عبد الخبیر آزاد

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بادشاہی مسجد لاہور میں جمعۃ المبارک کے عظیم الشان اجتماع سے چیئرمین مرکزی رؤیت ہلال کمیٹی پاکستان، خطیب وامام بادشاہی مسجد لاہور مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم اور علماء کرام پاکستان کے تحفظ و سلامتی کیلئے افواج پاکستان اور سیکورٹی اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاک فوج پاکستانی قوم،عالم اسلام اور امت مسلمہ کا فخر ہے،وطن سے محبت ایمان کا حصہ ہے،علماء کرام منبر و محراب کے ذریعے امن،اخوت اور قومی یکجہتی کو فروغ دیں۔ مولانا آزاد نے کہا کہ پوری قوم شرپسند عناصر پر کڑی نظر رکھے، دشمن طاقتوں کا ایجنڈا ہے کہ پاکستان میں انتشار کی آگ بھڑکائی جائے اور پاکستان کو کمزور کیا جائے،آج ہمیں چاہیے کہ دشمن کا ایجنڈا ناکام بنانے کیلئے اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کریں۔

یہ بھی پڑھیں:

افغان بورڈ نے بھی گرین سگنل دیدیا، پاکستان میں ایشیا کپ کی امید روشن

مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ ملک دشمن عناصرسن لیں، پاکستانی قوم غیور اور محب وطن ہے،دشمن کی سازشوں کو ہم اپنے ملک میں نہیں چلنے دیں گے اور اس کو ناکام بنائیں گے۔ قوم کو پاک فوج کی لازوال اور بے مثال قربانیوں پر فخر ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم ایک زندہ قوم ہیں اور ملک میں کسی قسم کاانتشار پیدا نہیں ہونے دیں گے، حالیہ ملک میں ہونے والے افسوسناک واقعات کی پر زور مذمت کرتے ہیں اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ انتشار پھیلانے والوں اور ملک کو نقصان پہنچانے والوں کو کرار واقع سزا دی جائے۔

مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ افواج پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے والوں کو نشان عبرت بنایا جائے، دعاگو ہیں کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کی حفاظت فرمائے،پاکستان کو ہر اندرونی و بیرونی ٰخطرات سے محفوظ رکھے اور تاقیامت شاد و آباد رکھے۔

Related Posts