ایبٹ آباد کی لڑکیوں نے لڑکوں کو پیچھے چھوڑ دیا؛ کامیاب طالبات پر انعامات کی برسات

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
(فوٹو؛ فائل)

ایبٹ آباد بورڈ میں میٹرک کے سالانہ امتحانات کے نتائج میں لڑکیوں نے شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے سائنس اور آرٹس دونوں شعبوں میں ٹاپ پوزیشنیں حاصل کر لیں۔

سائنس گروپ میں جناح جمِ پبلک اسکول، ہری پور کی سدرا سعید الرحمٰن نے 1161 نمبروں کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی۔ ان کی ہم جماعت عریبہ جدون نے 1159 نمبروں کے ساتھ دوسرا مقام پایا جبکہ تعمیر وطن پبلک اسکول، مانسہرہ کی زفیشان احمد نے 1158 نمبروں کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔

آرٹس گروپ میں سرکاری اسکولوں کی طالبات نے کمال کا مظاہرہ کیا۔ سرائے صالح کی گرلز ہائر سیکنڈری اسکول کی عریبہ نذیر نے 1069 نمبروں کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی۔ دوسرے نمبر پر سرائی نعمت خان کی گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول کی انعم بی بی رہی، جنہوں نے 1050 نمبر حاصل کیے اور بگرا کی گرلز ہائی اسکول کی ولیجہ خان نے 1044 نمبروں کے ساتھ تیسرا مقام حاصل کیا۔

نتائج کا اعلان بورڈ کے آڈیٹوریم میں منعقدہ تقریب میں کیا گیا جس کی صدارت بورڈ کے چیئرمین عبدالمجید خان نے کی۔ تقریب میں اسکولز ہیڈز، اساتذہ، والدین اور طلبہ نے شرکت کی، اور کامیاب طلبہ میں انعامات بھی تقسیم کیے گئے۔

سائنس گروپ کے ٹاپ پوزیشن ہولڈرز کو پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن کے لیے بالترتیب 70 ہزار، 60 ہزار اور 50 ہزار روپے نقد انعامات دیے گئے۔ آرٹس گروپ کے ٹاپرز کو 40 ہزار، 30 ہزار اور 20 ہزار روپے انعامات ملے۔

چیئرمین عبدالمجید خان نے اعلان کیاکہ 2026 سے کلاس 9 اور 11 کے نتائج الیکٹرانک مارکنگ کے ذریعے تیار کیے جائیں گے اور سوالات کو جواب کے شیٹ پر نمبر کے مطابق ترتیب دیا جائے گا۔انہوں نے اسکول ہیڈز کو ہدایت دی کہ وہ طلبہ کو نئے امتحانی نظام کی تیاری شروع کر دیں۔

Related Posts