آباد نے 80 ایکڑ اراضی کے تنازعہ پر گورنر اور وزیر اعلیٰ سندھ کو خط لکھ دیا

مقبول خبریں

کالمز

zia-1-1-1
بازارِ حسن سے بیت اللہ تک: ایک طوائف کی ایمان افروز کہانی
zia-1-1-1
اسرائیل سے تعلقات کے بے شمار فوائد؟
zia-1-1
غزہ: بھارت کے ہاتھوں فلسطینیوں کا قتل عام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Abad wrote letter to Governor and Chief Minister over land dispute

کراچی : گلشن معمار کے قریب 80 ایکڑ اراضی کے تنازعہ حل ہونے کے باوجودمختلف اداروں کی جانب سے متعلقہ اداروں اور اعلیٰ حکام کو خطوط ارسال کرنے کا سلسلہ تھم نہ سکا۔

ایسوسی ایشن بلڈر ز اینڈ ڈیولپرزنے چیئرمین اینٹی کرپشن کے بعد گورنر سندھ اور وزیر اعلی سندھ کو بھی ڈپٹی کمشنر غربی کیخلاف کارروائی کیلئے خط بھیج دیا۔

آباد کے بھیجے گئے خط کے بعد ڈپٹی کمشنرویسٹ فیاض سولنگی مشکل میں پھنس گئے ، ان کے خلاف متعدد شکایات پہلے ہی میڈیا کی زینت اور اعلیٰ حکام تک پہنچتی رہی ہیں، آباد کے لیٹر نے سندھ حکومت کے پاس ایک ہی آپشن چھوڑا ہے کہ ڈی سی ویسٹ فیاض سولنگی کو سائڈ لائن کر دیا جائے ۔

آبادنے اپنے لیٹرمیں نشاندہی کرتے ہوئے گورنراوروزیراعلیٰ سندھ سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ وزیراعظم کے تعمیراتی انڈسٹری کے لیے جاری ریلیف پیکیج کوتباہ ہونے سے بچائیں اورڈی سی ویسٹ کے اختیارات کے ناجائزاستعمال کانوٹس لیں۔

ایسوسی ایشن آف بلڈرزاینڈ ایسوسی ایشن نے اپنے لیٹرمیں سندھ کے گورنراوروزیراعلیٰ سندھ سے اپیل کی گئی کہ وہ ڈسٹرکٹ ویسٹ میں موجودکالی بھیڑوں کیخلاف کارروائی کرکے سندھ کوترقی کی راہ پرگامزن کرنے میں قومی اداروں کاساتھ دیں۔

گورنرسندھ عمران اسماعیل اوروزیراعلیٰ سیدمرادعلی شاہ کولکھے گئے آباد کے خط کے بعد ڈپٹی کمشنرویسٹ نے مبینہ بدعنوانیاں چھپانے کے لیے منظورنظرافرادکی تعیناتی کی کوششیں تیزکردی ہیں۔

ضلع غربی میں تعینات ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون حشام مظہر قریشی کو ہٹانے کے لئے ڈپٹی کمشنرنے سیکرٹری سروسز ایس جی اے اینڈ سی ڈی کو خط لکھ کر اپنے منظورنظرمقصودحسین بھنبھروکی تعیناتی کی سفارش کی ہے جبکہ حشام مظہرقریشی پردرست طریقے سے کام نہ کرنیکاڈی سی ویسٹ نے مبینہ الزام بھی عائد کردیاہے۔

سیکریٹری سروسزکولکھے گئے خط کے مطابق حشام قریشی کی جگہ مقصودحسین بھنبھروکی تعیناتی پرڈپٹی کمشنرویسٹ فیاض عالمی سولنگی نے زوردیاہے۔

واضح رہے کہ مقصودحسین بھنبھرواس وقت ڈپٹی سیکریٹری اسکول ایجوکیشن میں تعینات ہیں اورانکاشمارڈپٹی کمشنرویسٹ فیاض عالم سولنگی کے قابل اعتماد دوستوں میں ہوتاہے۔

ڈ سی ویسٹ فیاض سولنگی نے گلشن معمار کے قریب آباد کے رکن بلڈر کی اراضی کو جعلسازی سے الاٹ کرنے کا الزام ایڈیشن ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے سہیل خان عرف سہیل بابو کے خلاف لگا کر اس کی انکوائری کے لیے اینٹی کرپشن کو خط لکھا تھا جس کے بعد آباد نے بھی اینٹی کرپشن کو خط لکھا تھا۔

مزید پڑھیں:کراچی میں عمارتیں گرنے کے باوجود بھی غیر قانونی تعمیرات جاری،ادارے خاموش

سروئر نے سروے کر کے اس اراضی پر ایم ڈی اے کا اختیار ثابت کر دیا تھا جس پر ڈی سی فیاض سولنگی کی سبکی ہوئی تھی تاہم آبادنے ایسے سازشی افسر کے خلاف سخت کاروائی کے لیے گورنر اور وزیر اعلیٰ سندھ کو بھی اب خط لکھ دیا ہے۔

Related Posts