اے بی ڈیویلیئرز بابر اعظم کے دفاع میں سامنے آگئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو کرکٹ پاکستان

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور سابق جنوبی افریقی بیٹر اے بی ڈیولیرز کی انگریزی و اردو زبان میں گفتگو پر مبنی ویڈیو سوشل میڈیا کی زینت بن گئی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں اے بی ڈیولیرز کی اردو کے چرچے ہو رہے ہیں تو قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی بیٹنگ کی بھی تعریفیں ہو رہی ہیں۔

وائرل ویڈیو اے بی ڈیولیرز نے اپنے یوٹیوب چینل پر پوسٹ کی ہے، جس میں انہوں نے بابر اعظم سے ان کے کیرئیر اور ورلڈ کپ کی تیاریوں سے متعلق گفتگو کی۔

تاہم مذکورہ وائرل ویڈیو کے کمنٹس میں تبصرہ کرنے والے ہریتک گورو نامی بھارتی صارف نے سابق جنوبی افریقی بیٹر اے بی ڈیولیرز کی خاص توجہ حاصل کی۔

بھارتی صارف نے وائرل ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے بابر اعظم کی انگریزی کا مذاق اڑایا، تو اے بی ڈیولیرز نے بھی اسے آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کرارا جواب دیدیا۔

مذکورہ شخص نے اپنے کمنٹ میں لکھا کہ بابر اعظم انگریزی بول رہے ہیں جس کی وجہ سے اے بی ڈی بمشکل اپنی ہنسی روک پارہے ہیں۔

مذکورہ تبصرے پر سابق جنوبی افریقی بیٹر خاموش نہ رہے اور کرارا جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ان (بابر) کی انگریزی میری اردو سے بےحد اچھی ہے اور ان کی بلے بازی بہترین ہے جو میرے خیال میں زیادہ اہمیت رکھتا ہے۔

اے بی ڈی ویلیئرز کے اس جواب کا اسکرین شاٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا اور بابر اعظم کے مداحوں نے اسے خوب پسند کیا۔

Related Posts