ماضی کی کشش یاد ہے؟ آمنہ شریف کی بولڈ تصاویر  نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Aamna Sharif’s Bold Photos Set Social Media Ablaze
ONLINE

معروف بھارتی اداکارہ آمنہ شریف جنہیں ماضی کے مشہور ڈرامہ “کہیں تو ہوگا” میں کشش کے کردار نے شہرت کی بلندیوں پر پہنچایا، ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئی ہیں۔

 ایکتا کپور کے سیریل 'کہیں تو ہوگا' کے ذریعے آمنہ شریف نے خوب شہرت حاصل کی تھی۔ اس سیریل میں راجیو کھنڈیلوال کے ساتھ ان کی کیمسٹری کو ناظرین نے بے حد پسند کیا تھا۔ (Photo: @aamnasharifofficial/Instagram)

حالیہ دنوں میں آمنہ کی کچھ نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہیں جن میں ان کا نیا روایتی اور دلکش انداز ان کے مداحوں کو بے حد پسند آیا ہے۔

 اداکارہ آمنہ شریف ۔ (Photo: @aamnasharifofficial/Instagram)

42 سالہ آمنہ شریف نے حالیہ فوٹو شوٹ میں آف وائٹ رنگ کا روایتی لباس زیب تن کیا جس کے ساتھ لیا گیا دوپٹہ اور مشرقی جیولری ان کے حسن کو چار چاند لگا رہی ہے۔

 اداکارہ آمنہ شریف ۔ (Photo: @aamnasharifofficial/Instagram)

خاص بات یہ ہے کہ انہوں نے اپنے بالوں کو خوبصورتی سے گلابی پھولوں کے گجرے سے سنوارا، جس سے ان کا لک اور بھی نکھر کر سامنے آیا۔

 اداکارہ آمنہ شریف ۔ (Photo: @aamnasharifofficial/Instagram)

آمنہ کے اس خوبصورت انداز نے سوشل میڈیا صارفین کو دیوانہ بنا دیا، اور ان کی تصاویر نے میں انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی۔ انسٹاگرام پر اپلوڈ کی گئی تصاویر پر مداحوں کے تبصرے ان کے بدلتے ہوئے انداز کی تعریف سے بھرے ہوئے ہیں۔

 اداکارہ آمنہ شریف ۔ (Photo: @aamnasharifofficial/Instagram)

ذرائع کے مطابق آمنہ شریف جلد ہی ایک بار پھر ٹی وی اسکرین پر واپسی کرنے والی ہیں۔ یاد رہے کہ وہ آخری بار ’کسوٹی زندگی کی‘ کے ریمیک میں ایک منفی کردار میں نظر آئی تھیں، جس میں ان کے ساتھ ایریکا فرنانڈیز اور پارتھ سمت ان بھی شامل تھے۔

 اداکارہ آمنہ شریف ۔ (Photo: @aamnasharifofficial/Instagram)

مداحوں کو اب اس بات کا شدت سے انتظار ہے کہ آمنہ شریف ایک بار پھر کس روپ میں جلوہ گر ہوں گی اور کیا وہ اپنے ماضی کے جادو کو دوبارہ زندہ کر پائیں گی۔

 اداکارہ آمنہ شریف ۔ (Photo: @aamnasharifofficial/Instagram)

Related Posts