ٹی وی میزبان اور سیاست دان عامر لیاقت حسین کی دوسری برسی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عامر لیاقت حسین کی دوسری برسی
(فوٹو: آن لائن)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: مشہورومعروف ٹی وی میزبان اور سیاست دان عامر لیاقت حسین کی دوسری برسی آج منائی جارہی ہے۔ نعت خواں اور مذہبی اسکالر عامر لیاقت حسین کی اچانک موت پر مداح آج بھی افسردہ ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آج سیاست دان، براڈ کاسٹر، شاعر اور مذہبی شخصیت عامر لیاقت حسین کی دوسری برسی منائی جارہی ہے۔ اس موقعے پر بے شمار مداح عامر لیاقت حسین کو خراجِ تحسین پیش کررہے ہیں۔ عامر لیاقت حسین نے 5 جولائی 1971 کے روز کراچی میں جنم لیا۔

پاکستانی ذرائع ابلاغ میں جدید فیملی انٹرٹینمنٹ کے بانی عامر لیاقت حسین نے خصوصی رمضان نشریات کی روایت پیدا کی جو آج ہر ٹی وی چینل کیلئے لازمی ہوچکی ہے۔ رمضان ٹرانسمیشن کے میزبان کے طور پر عامر لیاقت حسین نے انٹرٹینمنٹ میڈیا کے تمام سابقہ ریکارڈ توڑ دئیے۔

پہلے پہل عامر لیاقت حسین عالم آن لائن کے نام سے پروگرام کرتے رہے جس میں ہر طبقہ فکر کے عالمِ دین کو گفتگو کی دعوت دی گئی جبکہ سیاست دان کے طور پر عامر لیاقت حسین نے ایم کیو ایم کے ٹکٹ پر قومی اسمبلی کا رکن بن کر عوام کی خدمت کا فریضہ بھی انجام دیا۔

عامر لیاقت حسین سابق صدر جنرل پرویز مشرف کے دور میں وزیرِ مذہبی امور بنائے گئے اور 2018 کے عام انتخابات میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر این اے 245 سے رکنِ قومی اسمبلی بھی منتخب ہوئے تھے۔ عامر لیاقت حسین کا شمار ٹی وی انڈسٹری کے اہم ناموں میں کیاجاتا ہے۔

Related Posts