اللہ تعالیٰ علامہ ضمیر اختر نقوی کے تمام گناہ معاف فرمائے۔عامر لیاقت حسین

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اللہ تعالیٰ علامہ ضمیر اختر نقوی کے تمام گناہ معاف فرمائے۔عامر لیاقت حسین
اللہ تعالیٰ علامہ ضمیر اختر نقوی کے تمام گناہ معاف فرمائے۔عامر لیاقت حسین

کراچی:  پاکستان تحریکِ انصاف کے رکنِ قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے معروف اسکالر علامہ ضمیر اختر نقوی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دُعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ علامہ ضمیر نقوی  کے تمام گناہ معاف فرمائے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں رکنِ قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے کہا کہ ممتاز شاعر، خطیب اور محقق علامہ ضمیر اختر نقوی آج دل کا دورہ پڑنے کے باعث خالقِ حقیقی سے جا ملے جبکہ کچھ روز قبل میں نے اور سیّدہ طوبیٰ عامر نے علامہ صاحب سے ملاقات کی تھی۔

پیغام میں رکنِ اسمبلی عامر لیاقت حسین نے کہا کہ معروف اسکالر  سے ملاقات کے دوران علامہ ضمیر اختر نقوی نے ہمیں اپنی کتابوں کا تحفہ دیا۔ دُعا گو ہوں کہ اللہ تعالیٰ ضمیر اختر نقوی کے تمام صغیرہ و کبیرہ گناہ معاف فرمائے۔ (آمین)۔ 

https://twitter.com/AamirLiaquat/status/1305024110548967424

یاد رہے کہ کراچی میں معروف اسکالر علامہ سیّد ضمیر اختر نقوی دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کر گئے ۔ وفات کے وقت ان کی عمر 76 برس تھی۔ 

سیّد ضمیر اختر نقوی کو طبیعت کی خرابی کے باعث گزشتہ شب ہی نجی ہسپتال منتقل کیا گیا تھاجہاں علاج کے دوران انہیں دل کا دورہ پڑا۔معروف اسکالر کے  پرسنل اسسٹنٹ کے مطابق علامہ ضمیر اختر نقوی کا انتقال حرکتِ قلب بند ہونے کے باعث ہوا۔

مزید پڑھیں: علامہ سیّد ضمیر اختر نقوی کا دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال 

Related Posts