کراچی کا بے بس رکنِ قومی اسمبلی ہوں، عامر لیاقت نے استعفیٰ دینے کا اعلان کردیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عامر لیاقت حسین اسپتال سے ڈسچارج، گھر میں آئسو لیٹ ہوگئے
عامر لیاقت حسین اسپتال سے ڈسچارج، گھر میں آئسو لیٹ ہوگئے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاکستان تحریکِ انصاف کے  رکنِ قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے اپنے بے بس رکنِ قومی اسمبلی ہونے کا اعتراف کرتے ہوئے استعفیٰ دینے کا اعلان کردیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں رکنِ قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے کہا کہ میں اعتراف کرتا ہوں کہ میں کراچی کا ایک بے بس ایم این اے ہوں۔

پیغام میں ایم این اے عامر لیاقت حسین نے کہا کہ میں اپنے شہر کے لوگوں کو بجلی فراہم کروانے سے قاصر ہوں۔ مجھ سے کراچی اور بالخصوص اپنے حلقے کے لوگوں کو تڑپنا اور سسکنا نہیں دیکھا جاتا۔

رکنِ قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے کہا کہ میں مونس علوی کے جھوٹ سہتے ہوئے کراچی کے عوام کو نہیں دیکھ سکتا، وزیرِ اعظم عمران خان سے وقت مانگ چکا ہوں۔ ملاقات کے دوران انہیں استعفیٰ پیش کردوں گا۔ 

یاد رہے کہ مستعفی ہونے کا یہ اعلان پہلی بار نہیں ہے۔ اس سے قبل بھی رکنِ قومی اسمبلی عامر لیاقت اپنی ہی حکومت سے ناراض ہوگئے اور انہوں نے اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہونے کی دھمکی دی تھی۔

عامر لیاقت حسین نے 6 ماہ قبل بیان دیا کہ لوگ سوال کرتے ہیں کہ مسائل کے حل کے لیے کہاں جائیں؟، میں بتانا چاہتا ہوں کہ کوئی وزیر قومی اسمبلی کے رکن کے فون تک کا جواب نہیں دیتا۔

مزید پڑھیں: عامر لیاقت حسین نے مستعفی ہونے کی دھمکی دے دی

Related Posts