عامر خان کو ’گھر جمائی‘ کا تصور پیش کرنے پر سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کا سامنا

مقبول خبریں

کالمز

zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
zia-1-1-1
دُروز: عہدِ ولیِ زمان پر ایمان رکھنے والا پراسرار ترین مذہب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عامر خان کو ’گھر جمائی‘ کا تصور پیش کرنے پر سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کا سامنا
عامر خان کو ’گھر جمائی‘ کا تصور پیش کرنے پر سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کا سامنا

بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکٹ عامر خان کو گھرجمائی کا تصور پیش کرنے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

حال ہی میں عامر خان اور کیارا یڈوانی ایک بینک کے اشتہار میں نظر آئے جس میں یہ پیغام دیا گیا کہ ضروری نہیں کہ ہمیشہ شادی کے بعد عورت ہی سسرال جائے بلکہ اگر ہم چاہیں تو مرد بھی گھر جمائی بن سکتا ہے۔

اشتہار میں عامر خان کو گھر جمائی دکھایا گیا جس کے آخر میں یہ پیغام دیا گیا کہ بدلاؤ ہماری طرف سے آنا چاہیئے۔

واضح رہے کہ یہ اشتہار سوشل میڈیا پر بہت زیادہ وائرل ہورہا ہے اور صارفین کی بڑی تعداد کی جانب سے عامر خان کو خاص طور پر تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کا یہ ماننا ہے کہ اس اشتہار کے ذریعے سے ہندو روایات کا مذاق اُڑانے کی کوشش کی گئی ہے، صارفین میں سے کچھ نے یہ بھی کہا کہ صرف ہندوؤں کا ہی کیوں مذاق اُڑایا جاتا ہے اور انھیں تبدیل کرنے کیلئے ہی کیوں کہا جاتا ہے کسی اور مذہب کو کیوں نہیں۔

جبکہ ایک سوشل میڈیا صارف نے انتہائی برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اب سے وہ اس بینک میں سرمایہ کاری نہیں کرینگے۔

Related Posts