باپ کا جنازہ چھوڑ کر کھیلنے آگئے اور، ویرات کوہلی کا شاندار کیریئر اور لازوال کارنامے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

A timeline of Virat Kohli’s achievements

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان، اسٹار بلے باز ویرات کوہلی کا شمار دنیا کے بہترین بلے بازوں میں کیا جاتا ہے، 5 نومبر 1988کو پیدا ہونے والے 3 سالہ بیٹر دور حاضر کے سب سے بہترین بلے باز مانے جاتے ہیں۔
آیئے آپ کو ویرات کوہلی کے کیریئر اور ریکارڈز کے حوالے سے بتاتے ہیں۔

کوہلی پہلی بار دہلی انڈر 15 ٹیم کے لیے میدان میں اترے، اس ایونٹ میں اپنی ٹیم کے لیے 34.40 کی اوسط سے 172 رنز کے ساتھ سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی تھے۔
کوہلی 2003-04کیلئے پولی عمریگر ٹرافی کے لیے ٹیم کے کپتان بنے اور انہوں نے 5 اننگز میں 78 کی اوسط سے 390 رنز بنائے جس میں دو سنچریاں اور دو نصف سنچریاں شامل تھیں۔
2004 کے آخر میںوجے مرچنٹ ٹرافی کے لیے دہلی انڈر 17 ٹیم میں منتخب ہوئے۔ انہوں نے چار میچوں میں 117.50 کی اوسط سے 470 رنز بنائے
جولائی 2006 میں کوہلی کو انگلینڈ کے دورے پر انڈیا انڈر 19 ٹیم کے لیے منتخب کیا گیا۔ انگلینڈ انڈر 19 کے خلاف تین میچوں کی ون ڈے سیریز میں ان کی اوسط 105 اور تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں 49 تھی۔
کوہلی دسمبر میں اس وقت میڈیا پرآئے جب اپنے والد کے انتقال کے اگلے دن کرناٹک کے خلاف اپنی ٹیم کے لیے کھیلنے کا فیصلہ کیا اور 90 رنز بنائے۔ آؤٹ ہونے کے بعد وہ اپنے والد کی آخری رسومات میں گئے۔

فروری-مارچ 2008 میں کوہلی نے ملائیشیا میں منعقدہ 2008 کے آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ میں فاتح ہندوستانی ٹیم کی کپتانی کی۔ نمبر 3 پر بیٹنگ کرتے ہوئے انہوں نے 6 میچوں میں 47 کی اوسط سے 235 رنز بنائے اور ٹورنامنٹ کے تیسرے سب سے زیادہ رنز بنانے والے اور ٹورنامنٹ میں سنچری بنانے والے تین بلے بازوں میں سے ایک کے طور پر سامنے آئے۔

انڈر 19 ورلڈ کپ کے بعد کوہلی کو انڈین پریمئر لیگ کی فرنچائز رائل چیلنجرز بنگلور نے 30000 ڈالرزمیں خریدا۔
اگست 2008 میں کوہلی کو سری لنکا کے دورے اور پاکستان میں چیمپئن ٹرافی کے لیے ہندوستانی ون ڈے اسکواڈ میں شامل کیا گیا ۔

کوہلی کو آسٹریلیا میں جولائی-اگست 2009 میں چار ٹیموں کے ایمرجنگ پلیئرز آف ٹورنامنٹ کیلئے منتخب کیا گیا ۔انہوں نے اس ٹورنامنٹ میں انڈیا ایمرجنگ پلیئرز کے لیے اننگز کا آغاز کیا اور سات میچوں میں 66.33 کی اوسط سے 398 رنز بنا کر سب سے زیادہ رنز بنائے۔

کوہلی کو آسٹریلیا میں ان کی عمدہ کارکردگی کی وجہ سے بنگلہ دیش میں 2012 کے ایشیا کپ کے لیے نائب کپتان مقرر کیا گیا ، کوہلی ٹورنامنٹ کے دوران اچھی فارم میں تھے، 119 کی اوسط سے 357 رنز بنا کر سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بنے،یہ ایشیا کپ کی تاریخ کا سب سے بڑا انفرادی اسکور تھا۔کوہلی نے 2013 میں ہندوستان کی کامیاب ورلڈ کپ مہم میں حصہ لیا لیکن اس ایونٹ میں وہ صرف ایک نصف سنچری بناسکے۔

جون 2013 میں، کوہلی نے انگلینڈ میں آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی میں حصہ لیا ۔
2017 میں، کوہلی کو فوربز کی جانب سے ایتھلیٹس میں سب سے زیادہ قیمتی برانڈ کے طور پر جاری کردہ فہرست میں 7 ویں نمبر پر رکھا گیا تھا، جو لیونل میسی، روری میکلرائے، اور اسٹیفن کری جیسے کھلاڑیوں سے آگے تھے، جن کی برانڈ ویلیو 14.5 ڈالر ملین تھی۔

اپریل 2019 میں کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے ہندوستان کے اسکواڈ کا کپتان نامزد کیا گیا۔ 16 جون 2019 کو پاکستان کے خلاف ہندوستان کے میچ میں کوہلی ون ڈے کرکٹ میں اننگز کے لحاظ سے تیز ترین 11000 رنز بنانے والے بلے باز بن گئے۔
کچھ سالوں تک ناقص کارکردگی کے بعد وہ کپتانی سے ہاتھ دھو بیٹھے لیکن ہندوستانی ٹیم کا حصہ رہے۔
کوہلی آخر کار شاندار فارم میں واپس آئے، 2022 کے ایشیا کپ میں افغانستان کے خلاف اپنی پہلی ٹی ٹوئنٹی سنچری اسکور کی۔
2023 کے اوائل میں کوہلی نے سری لنکا کے خلاف سنچری سے آغاز کرتے ہوئے ون ڈے سنچریاں بنانے کی رفتار تیز کردی۔

آسٹریلیا کے خلاف انہوں نے احمد آباد میں چوتھے ٹیسٹ میں تین سال میں اپنی پہلی ٹیسٹ سنچری بنائی۔ 2023 ایشیا کپ میں پاکستان کے خلاف ایک اور ون ڈے سنچری بنائی۔
کوہلی نے 2023 ون ڈے ورلڈ کپ میں کئی ریکارڈ توڑے۔ کیلنڈر ایئر میں سری لنکا کے خلاف ایک میچ میں 1000 رنز کو عبور کیا، آٹھویں بار کارنامہ انجام دیکرٹنڈولکر کا ریکارڈ توڑ دیا۔
کوہلی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ 2024 کے دوران آؤٹ آف فارم رہے، اب تک انہوں نے 7 میچوں میں صرف 75 رنز بنائے ہیں۔

کامیابیاں:
2013 میں کوہلی ون ڈے بلے بازوں کے لیے آئی سی سی کی درجہ بندی میں پہلے نمبر پر تھے۔
2015 میں ٹی ٹوئنٹی درجہ بندی میں ٹاپ پوزیشن حاصل کی ۔
2018 میں ٹاپ ٹیسٹ بلے باز کے طور پر درجہ دیا گیا، جس سے وہ کھیل کے تینوں فارمیٹس میں نمبر ون پوزیشن رکھنے والے واحد ہندوستانی کرکٹر بنے۔ وہ ایک دہائی میں 20 ہزار رنز بنانے والے پہلے کھلاڑی ہیں۔
2020 میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے انہیں دہائی کا بہترین مرد کرکٹر قرار دیا۔
انہوں نے چار بارآئی سی سی ون ڈے پلیئر آف دی ایئر کا ایوارڈ جیتا۔
2017 اور 2018 میں دو مواقع پر آئی سی سی کرکٹر آف دی ایئر ٹرافی بھی جیتی۔
2018 میںوہ آئی سی سی ون ڈے اورٹی ٹوئنٹی اعزازات جیتنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے۔
2016 سے 2018 تک مسلسل تین سال تک دنیا کا وزڈن کرکٹر قرار دیا گیا۔
قومی سطح پر کوہلی کو 2013 میں ارجن ایوارڈ، 2017 میں پدم شری اور 2018 میں ہندوستان کے کھیلوں کے سب سے بڑے اعزاز، کھیل رتن ایوارڈ سے نوازا گیا۔

Related Posts