رومانی ڈراما “The Summer I Turned Pretty” کا تیسرا اور آخری سیزن آج 16 جولائی کو Amazon Prime Video پر باقاعدہ طور پر ریلیز کر دیا گیا ہے۔
یہ سیریز مشہور مصنفہ جینی ہان کے تین ناولوں پر مبنی ہے اور ایک نوجوان لڑکی ایزبیل “بیلی” کانکلن کی کہانی بیان کرتی ہے جو محبت، دل شکستگی اور خود کو پہچاننے کے جذباتی سفر سے گزرتی ہے۔ بیلی کا کردار لولا ٹنگ نے ادا کیا ہے۔
کہانی کے مرکز میں بیلی اور دو بھائیوں کونراڈ اور جیریمیا کے درمیان ایک پیچیدہ محبت کا مثلث ہے۔ سیزن 2 کے اختتام پر بیلی نے اپنا ماضی چھوڑ کر جیریمیا کے ساتھ نیا آغاز کرنے کا فیصلہ کیا، مگر سیزن 3 میں کہانی اس وقت ایک نیا موڑ لیتی ہے جب اچانک کونراڈ دوبارہ اس کی زندگی میں واپس آ جاتا ہے اور پرانی یادیں اور جذبات پھر سے جاگ اٹھتے ہیں۔
ڈرامے کے آفیشل خلاصہ کے مطابق بیلی کا گرمیوں کا منصوبہ ایک غیر متوقع صورتحال کا شکار ہو جاتا ہے۔ اب جب وہ جوانی کی دہلیز پر کھڑی ہے، اسے ایک ایسا فیصلہ کرنا ہے جو اس کی پوری زندگی بدل سکتا ہے، آخر کون اس کے دل کا اصل وارث ہے؟ سیزن 3 میں دیگر کرداروں جیسے ٹیلر اور اسٹیون کی کہانیوں کو بھی زیادہ گہرائی سے دکھایا جائے گا۔
اس سیزن میں کل 11 اقساط ہوں گی، جو ہر ہفتے جاری کی جائیں گی:
قسط 1–2: 16 جولائی
قسط 3: 23 جولائی
قسط 4: 30 جولائی
قسط 5: 6 اگست
قسط 6: 13 اگست
قسط 7: 20 اگست
قسط 8: 27 اگست
قسط 9: 3 ستمبر
قسط 10: 10 ستمبر
قسط 11 (آخری): 17 ستمبر
نئی اقساط ہر بدھ کی رات 12:00 بجے (پیسیفک ٹائم) / صبح 3:00 بجے (ایسٹرن ٹائم) کو Amazon Prime Video پر دستیاب ہوں گی۔
مداح اس وقت سیزن 3 کی پہلی دو اقساط اور گزشتہ دونوں سیزن Amazon Prime Video پر دیکھ سکتے ہیں۔