بڑی مذہبی تقریب میں بھگدڑ مچنے سے تباہی پھیل گئی، خواتین سمیت درجنوں افراد ہلاک

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو ٹائمز ناؤ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

بھارتی ریاست اتر پردیش میں ہندو مذہبی تقریب میں بھگدڑ مچنے سے 116 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

ہلاک ہونے والے افراد میں بڑی تعداد میں خواتین اور بچے شامل ہیں جبکہ حادثے میں  متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

نجی چینل جیو نے بھارتی میڈیا کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ ہندو مذہبی تقریب ست سنگ پوجا ضلع ہاتھرس کے دیہی علاقے میں ایک میدان میں منعقد کی گئی تھی، بھارتی حکام کا کہنا ہے تقریب کے اختتام پر ایک ساتھ باہر نکلنے کی کوشش میں بھگدڑ  مچی، واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک عینی شاہد نے بتایا کہ تقریب میں کم و بیش 50 ہزار لوگ موجود ہوں گے، ہائی وے پر موجود دروازے پر کچھ لوگ دائیں جانب جارہے تھے تو کچھ بائیں جانب اسی وجہ سے بھگدڑ مچی۔

تقریب میں شامل سیما نامی خاتون نے بتایا کہ جس وقت بھگدڑ مچی اس وقت وہ تقریب سے واپس جارہی تھیں، وہ تقریب میں اپنے 3 رشتے داروں کے ہمراہ شریک ہوئی تھیں جن میں سے 2 ہلاک ہوچکے ہیں۔

دوسری جانب بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کے لیے 2 لاکھ جبکہ زخمیوں کے لیے 20 ہزار بھارتی روپے کا اعلان کیا ہے۔

Related Posts