پی ٹی آئی کی ریلی میں مبینہ توہین انبیاء پر ایک عالم دین مشتعل ہجوم کے ہاتھوں قتل

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

صوبہ خیبر پختونخوا کے شہر مردان میں پی ٹی آئی کی عدلیہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کی ریلی میں ایک عالم دین کو مبینہ طور پر پی ٹی آئی کے مقامی ناظم کو پیغمبر اسلام سے تشبیہ دینے پر مشتعل ہجوم نے تشدد کرکے ہلاک کر دیا ہے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق مردان کے علاقے سوال ڈھیری میں تحریک انصاف کے یکجہتی جلسے سے خطاب کے دوران 40 سالہ عالم دین مولانا نگار عالم نے  مبینہ طور پر جوش خطابت میں ساتھ کھڑے علاقہ ناظم جو پی ٹی آئی سے تعلق رکھتے ہیں کی طرف اشارہ کرکے کہا یہ سچا آدمی ہے، میں اس کی پیغمبر کی طرح عزت کرتا ہوں۔

ذرائع کے مطابق مولانا نگار عالم کے ان الفاظ سے ہجوم میں اشتعال پھیلا اور لوگوں نے مشتعل ہوکر مولانا نگار عالم کو پکڑ کر مارنا شروع کر دیا۔ اس دوران پولیس آئی اور علماء سےمذاکرات شروع ہوئے، مگر لوگوں نے مولانا نگار کو اس اثنا میں لاتوں، مکوں اور ڈنڈوں سے مار مار کر ہلاک  کردیا۔

جبکہ بعض افراد کا دعویٰ ہے کہ واقعہ جلسے کے بعد اس وقت پیش آیا جب کچھ لوگوں نے یہ کہہ کر ہجوم اکٹھا کیا کہ مولانا نگار عالم نامی شخص نے پی ٹی آئی کی ریلی میں گستاخی کی ہے۔

اس حوالے سے ٹوئٹر پر معروف صحافی اور تجزیہ کار سبوخ سید نے اپنی ایک ٹوئٹ میں اطلاع دی ہے کہ مشتعل ہجوم نے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کو موقع ہی نہیں دیا کہ وہ ملزم کو بچا لیتے۔

سبوخ سید کے بقول مولانا نگار عالم کا مسلک پہلے حیاتی دیوبندی تھا، پھر وہ پنج پیری بنے اور آج کل تعویذ گنڈوں کا کام کرتے تھے۔

Related Posts