کراچی میں عام تعطیل کا اعلان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فائل فوٹو

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے عظیم صوفی بزرگ حضرت عبد اللہ شاہ غازی رحمتہ اللہ علیہ کے سالانہ عرس کے سلسلے میں 29 جون (ہفتہ) کو شہر قائد میں مقامی تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔

میئر کراچی کے اعلان کے مطابق بلدیہ عظمیٰ کراچی کی حدود میں واقع تمام سرکاری دفاتر سوائے لازمی خدمات کے تعطیل کے موقع پر بند رہیں گے۔

بلدیہ عظمیٰ کراچی کی طرف سے سٹی کونسل کی قرار داد نمبر 594 کے تحت حضرت عبد اللہ شاہ غازی رحمتہ اللہ علیہ کے سالانہ عرس کے موقع پر تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔

دوسری طرف کراچی میں قیامت خیز گرمی کا قہر بھی جاری ہے۔ شہر سخت ترین ہیٹ اسٹروک کی زد میں ہے، جس سے شہریوں کی بڑی تعداد متاثر ہو رہی ہے۔

شدید گرمی کے ساتھ شہر کے بیشتر علاقوں میں دن کے اوقات میں بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ بھی عوام کیلئے دوہری اذیت کا سبب بنی ہوئی ہے۔

Related Posts