پاکستانی صحافی کا اعزاز، پیشہ ورانہ بہادری کا عالمی ایوارڈ دیا گیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو از فوٹو نیوز

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستانی صحافی کمال صدیقی کو ایسٹ ویسٹ سنٹر منیلا میں منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس میں پیشہ ورانہ بہادری کے لیے اعلیٰ ایوارڈ پیش کیا گیا ہے۔

کمال صدیقی کے کام اور بہادرری کی پذیرائی کے لئے اس ایوارڈ کا اعلان اس بین الاقوامی ادارے کی ویب سائٹ پر کیا گیا ہے۔ منیلا میں کمال صدیقی کے لیے اس ایوارڈ کے اعلان کے موقع پر بتایا گیا ہے کمال صدیقی نجی پاکستانی ٹی وی آج ٹی وی کے سابق ڈائریکٹر نیوز ہیں۔

کمال صدیقی پہلے پاکستانی صحافی ہیں جنہیں یہ ایوارڈ دیا گیا ہے۔ ان کے کام کے اعتراف میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے اپنی ذمہ داریوں کے دوران معیاری رپورٹنگ اور آزادی صحافت کے لیے نمایاں کردار ادا کیا۔ حتی کہ مشکل حالات میں بھی بہادری سے کام کرتے رہے۔

ان کے علاوہ بھی چھ مزید صحافیوں کو مختلف صحافتی شعبوں میں بہترین صحافتی خدمات پر ایوارڈ دیا گیا ہے۔ تاہم پاکستان سے تعلق رکھنے والے کمال صدیقی واحد صحافی ہیں۔

Related Posts