شوق کا کوئی مول نہیں۔ پاکستانی شہری نے 10 کروڑ میں یونیک نمبر پلیٹ خرید لی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو اسکرین گریب

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستان میں پہلی بار گاڑیوں کی خصوصی نمبر پلیٹس کی نیلامی کا انعقاد کیا گیا جس میں سب سے مہنگی نمبر پلیٹ 10 کروڑ روپے میں فروخت ہوئی۔

محکمہ ایکسائز سندھ نے نمبر  پلیٹس کی نیلامی کا انعقاد کیا جس میں 40 نمبرپلیٹس کی نیلامی سے 67 کروڑ  54 لاکھ روپے جمع ہوئے۔

محکمہ ایکسائز سندھ کے مطابق پریمیئم نمبر پلیٹ 1 دس کروڑ روپے، نمبر 5 پانچ کروڑ  30 لاکھ روپے میں نیلام ہوئی جبکہ نمبر7  والی نمبر پلیٹ 4 کروڑ 60 لاکھ روپے میں نیلام ہوئی۔

پلیٹ نمبر 8 چار کروڑ  10 لاکھ روپے میں نیلام ہوئی جبکہ پلیٹ نمبر 9 چار کروڑ روپے میں خریدی گئی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینئر صوبائی وزیر شرجیل میمن نے کہا کہ نیلامی سے حاصل رقم سیلاب زدگان کے مکانات بنانے میں وقف کی جائے گی، حکومت سندھ سیلاب متاثریں کی امداد اور ان کی زندگیوں کی تعمیر نو کے لیے مسلسل کوشاں ہے، فنڈز سے سیلاب زدگان کے لیے مجموعی طور پر 2251 مکانات تعمیر کیے جائیں گے۔

شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ بہت جلد پریمیئم نمبر پلیٹس کی نیلامی کا دوسرا مرحلہ بھی شروع کیا جائے گا،  آئندہ نیلامی سے تعمیر نو کی جاری کوششوں میں مزید مدد کے لیے اضافی وسائل پیدا ہونے کی امید ہے۔

Related Posts