اسلام کیخلاف زہریلے پروپیگنڈے پر مشتمل نئی بھارتی فلم ریلیز کیلئے تیار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو انڈین میڈیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

بھارتی فلم انڈسٹری عنقریب دین اسلام کیخلاف زہریلے اور بے بنیاد پروپیگنڈے پر مشتمل فلم ‘ہمارے بارہ’ ریلیز کرنے جا رہی ہے، جس کے ٹریلر نے بھارتی مسلمانوں میں شدید اشتعال کو ہوا دی ہے۔

انو کپور، منوج جوشی اور پریتوش ترپاٹھی جیسے تجربہ کار اداکاروں پر مشتمل اس فلم میں اسلام میں خواتین کے حقوق کو موضوع بنایا گیا ہے اور اس حوالے سے اسلامی تعلیمات کو یکسر مسخ کرکے پیش کیا گیا ہے، جس نے دنیا بھر کے مسلمانوں میں غم و غصے کو جنم دیا ہے۔

“ہمارے بارہ” کو بیرندر بھگت، روی ایس گپتا، شیو بالک سنگھ اور سنجے ناگپال نے مشترکہ طور پر پروڈیوس کیا ہے، ترلوک ناتھ پرساد اس فلم کے شریک پروڈیوسر ہیں اور کمل چندر نے اس کی ہدایت کاری کی ہے۔

اس فلم میں مسلم خواتین کو کمتر مخلوق اور محض بچے پیدا کرنے والی مشینوں کے طور پر دکھایا گیا ہے اور ایسی من گھڑت کہانی پر مشتمل ہے، جس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔

دریں اثنا اس فلم کے اداکار انو کپور نے “ہمارے بارہ” کی کاسٹ اور عملے کو مبینہ طور پر جان سے مارنے کی دھمکیاں ملنے کے دعوے کی بنیاد پر ممبئی پولیس سے تحفظ طلب کیا ہے۔

فلم کے پروڈیوسرز نے بھی اس حوالے سے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے اہل خانہ اور دوستوں کو دھمکیوں کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ پولیس نے ان کی حفاظت کی یقین دہانی کرائی ہے۔

7 جون 2024 کو ریلیز کے لیے طے شدہ اس بے ہودہ پروپیگنڈا اور شر انگیز فلم کا حال ہی میں پریمیئر 77 ویں کانز فلم فیسٹیول میں کیا گیا ہے۔

Related Posts