کراچی کیلئے بڑا سولر پاور پروجیکٹ منظور، کیا اس سے شہر میں لوڈشیڈنگ ختم ہوجائے گی؟

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
فوٹو ٹیک جوس

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی کے لیے بڑے سولر منصوبے کی منظوری دے دی۔

ترجمان وزارت توانائی سندھ سید ناصر حسین شاہ کے مطابق نیپرا نے کراچی کے لیے 270 میگاواٹ کے 2 سولر پروجیکٹ کی منظوری دی ہے۔

اس حوالے سے ترجمان وزارت توانائی سندھ کا اپنے بیان میں مزید کہنا ہے کہ 120 میگاواٹ کا سولر منصوبہ دیہہ ہلکانی میں لگے گا اور 150 میگاواٹ کا سولر منصوبہ دیہہ میٹھا گار میں لگایا جائے گا۔

سید ناصر حسین شاہ نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی چیئرمین بلاول بھٹو کے وژن کے مطابق سستی بجلی کی فراہمی سندھ حکومت کی اولین ترجیح ہے، 270 میگاواٹ سولر منصوبے سے کراچی میں لوڈشیڈنگ پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔

Related Posts