گڈاپ ٹاؤن میں شیر کے مٹر گشت کی ویڈیو نے شہریوں کو خوفزدہ کردیا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گڈاپ ٹاؤن میں شیر کے مٹر گشت کی ویڈیو نے شہریوں کو خوفزدہ کردیا
گڈاپ ٹاؤن میں شیر کے مٹر گشت کی ویڈیو نے شہریوں کو خوفزدہ کردیا

شہر قائد میں ان دنوں ڈکیتوں کا راج ہے، ایسی صورتحال میں شہری اپنے آپ کو غیر محفوظ سمجھنے لگے ہیں، ایسے میں ایک ویڈیو ایسی بھی سامنے آئی ہے جس میں گڈاپ ٹاؤن کے علاقے میں ببر شیر کو مٹر گشتی کرتے دیکھا گیا ہے، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

سوشل میڈیا پر جو ویڈیو گردش کررہی ہے اس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک ببر شیر اطمینان کے ساتھ گھوم رہا ہے، جبکہ شہری نے اس کے اوپر روشنی بھی ڈالی مگر شیر آرام سے ٹہلتے ہوئے دوسری جانب چلا جاتا ہے۔

سامنے آنے والی ویڈیو سے یہ تاثر سامنے آرہا ہے کہ ببر شیر شاید بیمار ہے، جبکہ لوگوں کا ویڈیو کے کمنٹس میں کہنا تھا کہ شیر انتہائی لاغر محسوس ہورہا ہے۔

مزید پڑھیں:چیتے کے بعد شیر سڑک پر نکل آئے، ویڈیو وائرل

اہل علاقہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ وہ اپنی مدد آپ کے تحت اپنی حفاظت کررہے ہیں، جبکہ پولیس اس حوالے سے آگاہ کردیا گیا ہے۔

Related Posts