سنگدل شخص نے بیوی اور 2 بیٹیوں کو قتل کردیا، فائرنگ سے شہری بھی ماراگیا

مقبول خبریں

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بیٹے نے فائرنگ کرکے باپ اور بھائی کو موت کے گھاٹ اُتار دیا
بیٹے نے فائرنگ کرکے باپ اور بھائی کو موت کے گھاٹ اُتار دیا

راولپنڈی: تھانہ صدر واہ کے علاقہ میں سنگدل شخص نے اپنی بیوی اور دو بیٹیوں کو قتل کردیااطلاع ملتے ہی ایس ڈی پی او ٹیکسلا طاہرکاظمی، ایس ایچ او صدر واہ نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے۔

ڈی ایس پی طاہرکاظمی نے بتایاکہ صادق شاہ بیوی اور دو بیٹیوں کے ہمراہ رہائش پذیرتھا جس نے منگل کی سہ پہرفائرنگ کر کے بیوی 40سالہ غزالہ بی بی اوردوبیٹیوں 13سالہ عینی اور8سالہ زروا کو موت کے گھاٹ اتاردیا اور فرارہوگیا؟

انہوں نے بتایاکہ ملزم کی اہلیہ سکول ٹیچر تھی جبکہ وہ خودکوئی کام کاج نہیں کرتا تھا اور مانسہرہ میں درج قتل کے ایک مقدمہ میں اشتہاری ہے،جوتین سال قبل یہاں رہائش پذیر ہوا۔ ملزم کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں۔

تھانہ روات کے علاقے بحریہ ٹاؤن فیز8میں شوہرنے فائرنگ کرکے اہلیہ کوقتل کردیا،پولیس کے مطابق ملزم نیازنے منگل کی رات اپنے بیڈروم میں فائرنگ کرکے اپنی بیوی کنول کوموت کے گھاٹ اتاردیا۔

تھانہ صدربیرونی کوخالد پرویز نے بتایا کہ اس کابھائی عابدایوب چکری روڈپر واقع عبدالحمیدپلازہ میں کام کرتاتھا اوراسی پلازہ کے رہائشی کمرے میں موجود تھاکہ رات تین بجے فہد نے فائر کیا، دوسرافائرسعیدنے کیا، جس سے وہ شدیدزخمی ہوگیا۔ اسے بینظیر بھٹوہسپتال لایا گیا جہاں وہ دم توڑگیا۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد میں فوڈ پانڈا ڈلیوری بوائز کی وارداتوں میں ملوث گروہ کا سرکردہ ملزم گرفتار

Related Posts