کراچی میں سنگ دل باپ نے نوجوان بیٹے کو چھری مار مار کر قتل کر دیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو ڈان

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی کے علاقے الفلاح میں سنگ دل باپ نے اپنے 25 سال کے جوان لخت جگر کو چھری کے وار کرکے قتل کر دیا۔

میڈیا پر سامنے آنے والی ابتدائی معلومات کے مطابق الفلاح کے علاقے میں چھری کے وار سے ایک نوجوان جاں بحق ہوا جس کی شناخت شاہ حسن کے نام سے ہوئی۔ ریسکیو حکام نے لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا۔

پولیس کے مطابق مقتول کو اس کے باپ نے قتل کیا ہے، جس کی پاداش میں قاتل باپ کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ دوران تفتیش باپ نے بتایا کہ شاہ حسن گھر والوں سے لڑائی جھگڑے کرتا تھا اور آج بھی اس نے مجھے قتل کرنے کے لیے چھری اٹھائی جس پر میں نے چھری چھین کر غصے میں اسے قتل کردیا۔

پولیس نے باپ کو تحویل میں لے کر تھانے منتقل کردیا ہے جس سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

Related Posts