افغانستان میں امن خطے کی ترقی کا ضامن ہے، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دہشت گردوں کی تمام باقیات کو ختم کر دینگے: آرمی چیف
دہشت گردوں کی تمام باقیات کو ختم کر دینگے: آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ افغانستان میں امن خطے کی ترقی کا ضامن ہے۔ دشمن کو امن عمل متاثر کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے افغان میڈیا کے وفد نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی ہے۔

ڈی جی آئی ایس پر آر میجر جنرل بابر افتخار کے مطابق آرمی چیف کا افغان میڈیا وفد سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ افغانستان میں امن ہماری دلی خواہش ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور افغانستان کا امن ایک دوسرے سے وابستہ ہے۔

ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ میڈیا کی ذمہ داری ہے کہ وہ امن دشمنوں کی نشاندہی کرکے تاکہ ان کے خلاف بروقت کارروائی کرتے ہوئے ان کے عزائم کو خاک میں ملایا جاسکے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاک افغان یوتھ فورم سے باہمی رابطوں کو فروغ ملے گا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے نوجوان خطے کا مستقبل ہیں۔ افغانستان میں پائیدار امن سے خطے میں ترقی ہوگی۔ پاک افغان بارڈر سیکورٹی دونوں ممالک کے بہترین مفاد میں ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق افغان صحافیوں نے تبادلہ خیال کا موقع دینے پر آرمی چیف سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ افغان عوام کے لیے پاکستان کی مخلصی اور کاوشوں پر شکر گزار ہیں۔ پاکستان کا افغان مہاجرین کی میزبانی اور امن عمل میں کردار قابل قدر ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ہر اس فیصلے کی مخالفت کریں گے جس سے عام آدمی کی معیشت متاثر ہوگی، فواد چوہدری

Related Posts