ساہیوال، سابق آرمی چیف پرویز مشرف پر قاتلانہ حملے کا سزا یافتہ مجرم زیرِ حراست انتقال کرگیا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پرویز مشرف کی صحت خراب، وطن واپسی کیلئے رابطہ کیا ہے۔آئی ایس پی آر
پرویز مشرف کی صحت خراب، وطن واپسی کیلئے رابطہ کیا ہے۔آئی ایس پی آر

ساہیوال جیل میں سابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل (ر) پرویز مشرف پر قاتلانہ حملے کا سزا یافتہ مجرم زیرِ حراست انتقال کر گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف پر حملے کا سزا یافتہ قیدی کرم دین زیرِ حراست مبینہ طور پر طبی وجوہات کے باعث ہلاک ہوا تاہم مقامی عدالت نے قیدی کرم دین کی ہلاکت پر عدالتی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

سپریم کورٹ فیصلے سے سیاسی زلزلہ آگیا۔شیخ رشید

جیل حکام کا کہنا ہے کہ ملزم جمعہ کے روز اچانک بے ہوش ہو کر گر پڑا جسے ٹیچنگ ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم قیدی کرم دین علاج کے دوران ہی انتقال کرگیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مجرم کی لاش پوسٹ مارٹم کے بعد لواحقین کے حوالے کردی گئی ہے۔

لواحقین جان کی بازی ہار جانے والے قیدی کرم دین کی میت کو صادق آباد لے گئے۔ جیل حکام کا کہنا ہے کہ 50 سالہ کرم دین گزشتہ 18 سال سے انسدادِ دہشت گردی عدالت کی دی ہوئی عمر قید کی سزا بھگت رہا تھا۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساہیوال کی جانب سے عدالتی تحقیقات کا حکم سامنے آنے کے ساتھ ساتھ جوڈیشل مجسٹریٹ کو انکوائری آفیسر کی ذمہ داریاں بھی سونپ دی گئی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آنے کے بعد ہی حقائق کا علم ہوسکے گا۔ 

Related Posts