ایسا ملک جہاں کالا چشمہ پہننے پر سخت پابندی ہے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فائل فوٹو

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کالے شیشے نہ صرف آپ کی فیشن سینس کو ظاہر کرتے ہیں بلکہ آپ کو گرمی سے بھی بچاتے ہیں لیکن دنیا میں ایک ایسا ملک ہے جہاں دھوپ کتنی ہی کیوں نہ ہو، آپ کالا چشمہ نہیں پہن سکتے، پہن لیا تو خیر نہیں۔

یہی نہیں یہاں کی دلہنیں اپنی شادی پر سفید گاؤن بھی نہیں پہن سکتیں۔ اگر آپ کسی دوسرے ملک کا گانا سنتے ہیں تو اور بھی مصیبت ہے۔ دشمن ملک کا گانا سن لیا تو پھانسی طے مانئے۔

انڈین میڈیا آؤٹ لیٹ نیوز 18 کے مطابق یہ سب کچھ شمالی کوریا میں ہو رہا ہے۔ یہاں کے حکمران کم جونگ ان جنوبی کوریا کو دشمن ملک سمجھتے ہیں۔ اس لئے کوئی بھی چیز، وہ نہیں چاہتے کہ شمالی کوریا کے لوگ اپنائیں۔

دراصل جنوبی کوریا میں شادی کے دوران دولہنیں سفید گاون پہنتی ہیں، یہ ان کے کلچر کا اٹوٹ حصہ ہے۔ یہی دیکھ کر شمالی کوریا کی لڑکیاں بھی گاون پہننے لگیں۔ اس بات سے کم جونگ ان اتنے خفا ہوگئے کہ انہوں نے سیکورٹی فورسز کو حکم دے دیا کہ اگر کوئی ایسا کرتا نظر آئے تو اس کو سزا دی جائے۔

جنوبی کوریا کی یونیفکیشن منسٹری کی ایک رپورٹ کے مطابق سیکورٹی اہلکار شادی والے گھروں میں داخل ہوجاتے ہیں، وہاں لوگوں کی تلاشی لیتے ہیں کہ کہیں کوئی ساوتھ کوریا کے کلچر والے کپڑے تو نہیں پہنے ہیں؟ لوگوں کو فیشن ایبل کپڑے پہننے سے روکا جاتا ہے۔

اتنا ہی نہیں، اگر آپ جنوبی کوریا کے گانے سنتے ہوئے پائے گئے تو آپ کو سزائے موت تک دی جاسکتی ہے۔ کچھ دنوں پہلے 22 سال کے ایک لڑکے کو صرف اس لئے پھانسی پر لٹکا دیا گیا تھا، کیونکہ اس نے جنوبی کوریائی سنگیت سننے اور وہاں کی فلموں کی سی ڈی بیچنے کی بات کا اعتراف کیا تھا۔

Related Posts