مولانا فضل الرحمان کے انکشاف پر کمیشن بنا کر تحقیقات کی جائیں، فواد چوہدری

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کے انکشاف پر کمیشن بنا کر تحقیقات کی جائیں۔

فواد چوہدری کا میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان نے نام لیے ہیں، انہوں نے بتایا کہ کن کن لوگوں سے ان کی بات ہوئی تھی، ان کی بات پر کمیشن بنا کر تحقیقات کی جانی چاہئیں،مولانا فضل الرحمان کو اپنے قد کے مطابق بات کرنی چاہیے، مولانا فضل الرحمان کی طرف سے انکشاف ہونا بڑی اہمیت کا حامل ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے گورنر کی طرف سے کیے گئے انکشافات پر ردعمل نہ دینا حیران کن بات ہے، ہندوستان کے اندر ایک بہت بڑی آگ لگی ہوئی ہے۔

آج ہندوستان سفارتی طور پر پاکستان کو ہر جگہ تنہا کرنے میں کامیاب ہے، پاکستان کی حکومت اس وقت خاموش بیٹھی ہے،حیران ہوں جن پر الزام لگا وہ بات ہی نہیں کر رہے۔

اگر سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد نہیں ہوتا تو پوری جوڈیشری بیٹھ جائے گی، پریس ریلیز جاری کرنا جوڈیشری کا کام نہیں، جوڈیشری کو اپنے فیصلوں سے بولنا چاہیے۔

مزید پڑھیں:تحریک انصاف سندھ میں ’زرداری مافیا‘ کو شکست دے گی، عمران خان

سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے احکامات پر عملدرآمد لازم ہے، سپریم کورٹ کے فیصلوں کے خلاف دھڑا دھڑ قرار دادیں پاس ہو رہی ہیں، ان قرار دادوں کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔

Related Posts