پاکستان میں 2 چینی باشندوں کی لڑائی، ایک نے دوسرے کو گولی مار دی

کالمز

zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
فوٹو دنیا

اسلام آباد کے تھانہ سنبل کی حدود میں میں ایک غیر ملکی شہری کی فائرنگ سے دوسرا غیر ملکی شخص زخمی ہوگیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق اسلام آباد کے سیکٹر جی 13 میں پیش آیا، جہاں گیسٹ ہاؤس میں چائنیز شہریوں کی آپس میں لڑائی ہوگئی، لڑائی کے دوران ایک چائنیز شہری نے اپنے ہم وطن دوسرے چائینز شخص کو گولی مار دی۔

پولیس کے مطابق سر میں گولی لگنے سے غیر ملکی شہری شدید زخمی ہو گیا ہے، جسے فوری طور پر ہاسپٹل شفٹ کردیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والا ملزم بھی چائنیز شہری تھا جو واقعے کے بعد موقع سے فرار ہوگیا ہے۔ دوسری طرف ایس ایچ او تھانہ سنبل اور پولیس نفری موقع پر پہنچ گئی اور زخمی چینی باشندے کو اسپتال منتقل کرنے کے ساتھ دیگر ضروری قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والے چینی باشندے کی گرفتاری کے لئے کارروائی کی جا رہی ہے۔