امریکا میں بس کھائی میں گر گئی، 24افراد ہلاک، متعددزخمی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

امریکا میں بس کھائی میں گر گئی، 24افراد ہلاک، متعددزخمی
امریکا میں بس کھائی میں گر گئی، 24افراد ہلاک، متعددزخمی

امریکہ کے جنوبی ملک پیرو میں مسافر وں سے بھری ایک بس پہاڑی سے نیچے کھائی میں گر گئی، جس کے باعث 24 افراد اپنی زندگیوں سے محروم ہوگئے جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق افسوسناک حادثے کے باعث 35 افراد کے زخمی ہوئے ہیں، جنہیں طبی امداد فراہم کرنے کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

سرکاری حکام کے مطابق اندیس کی پہاڑیوں سے گزرنے کے دوران ہویانیایو سے ہوانٹا جانے والی بس بے قابو ہو کر اچانک 200 میٹر گہری کھائی میں گر گئی۔

حکام کی جانب سے حادثے کے فوری بعد امدادی سرگرمیوں کا آغاز کردیا گیا، طبی عملے کو بھی جائے حادثہ پر روانہ کردیا گیا ہے، ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ مرنے والوں میں 2 بچے بھی شامل ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ بھی اسی علاقے میں ایک ٹریفک حادثہ رونما ہوا تھا، جس کے سب 13 افراد لقمہ اجل بن گئے تھے۔

Related Posts