بیڈ پر لیٹے ہوئے مریض پر سفاک ڈاکٹر کا تشدد، ویڈیو وائرل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو اسکرین گریب

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

بھارت میں آئے دن عجیب و غریب واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں، حال ہی میں بھارتی ریاست ہریانہ کے ایک ہسپتال میں ایسا ہی ایک عجیب اور افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، جہاں ڈاکٹر نے بیڈ پر لیٹے مریض پر حملہ کر دیا۔

سی سی ٹی وی‘کیمرے نے یہ منظر ریکارڈ کرلیا۔ اس واقعے کی سوشل میڈیا پروائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈاکٹر مریض کے گرد پردے بند کر رہا ہے۔ ساتھ ہی وہ کیمرے کی طرف مڑتا ہے اور مریض کے سینے میں زور سے کہنی مارتا ہے۔

اس کے بعد ڈاکٹر نے پردہ کھولا اور وہاں سے نکل گیا۔ واقعے کے بعد بظاہر ایک نرس مریض کے پاس آئی، مریض نے اس سے شکایت کی۔نرس نے اسے پرسکون کرنے کی کوشش کی۔

سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو وائرل ہوتے ہی عوام میں غم و غصہ پھیل گیا۔ صارفین نے نام نہاد ڈاکٹر اور ہسپتال کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔

دوسری جانب ہسپتال نے اس واقعے کی تحقیقات کے بعد ڈاکٹر کے خلاف ضروری اقدامات کرتے ہوئے اسے برطرف کردیا ہے۔

Related Posts