برطانوی کمپنی نے خلائی کچرے کو جکڑنے والا سیٹلائٹ منصوبہ پیش کردیا

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
برطانوی کمپنی نے خلائی کچرے کو جکڑنے والا سیٹلائٹ منصوبہ پیش کردیا
برطانوی کمپنی نے خلائی کچرے کو جکڑنے والا سیٹلائٹ منصوبہ پیش کردیا

لندن: برطانوی کمپنی نے ’دی کلا‘ یعنی پنجہ نامی ایک سیٹلائٹ کا منصوبہ تاریخی پیش کیا ہے جو زمینی مدار میں زیرِ گردش لاکھوں کروڑوں اجسام کو کسی ’سُکڑی‘ کی طرح با آسانی جمع کرے گا۔

ہم ہر ماہ کوئی نہ راکٹ یا سیٹلائٹ زمینی مدار میں بھیجتے ہیں اور یہ سلسلہ دہائیوں سے جاری ہے۔ یہ اشیا ناکارہ ہوجاتی ہے، راکٹ پھٹنے سے ان کے ٹکڑے واپس زمین تک نہیں آتے اور اس طرح مسلسل زمین کے گردچکر کاٹتے رہتے ہیں۔

اب تک جو اندازہ لگایا گیا ہے اُس کے مطابق ان کے چھوٹے بڑے 16 کروڑ ٹکڑے زمین کے مختلف مداروں میں ہیں جنہیں صاف کرنا دردسر سے بھی بڑھ کر ہے۔ اگر اسے صاف نہ کیا گیا تو انتہائی تیزی سے زیرِ گردش یہ اجسام مستقبل کے خلائی منصوبوں بالخصوص خلائی اسٹیشن کے لیے موت کا پیغام ثابت ہوسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ دی کلا نامی سیٹلائٹ 2025 میں مدار کے حوالے کیا جائے گا جس کا پورا نام ’کلیئر اسپیس ون‘ بھی ہے۔ اپنی نوعیت کی اسے پہلی خلائی جھاڑو کہہ سکتے ہیں جو خلائی کوڑا کرکٹ صاف کرے گی۔

برطانیہ کی ایئرواسپیس اینڈ ڈیفینس کمپنی ایلکنور ڈائموس اسے ڈیزائن کررہی ہے اور اس کے دیگر سسٹم بنائے گی جو جدید سسٹم ہوں گے، اس میں بجلی کے جنریٹر، چھوٹے راکٹ تھرسٹر اور اینٹینا نصب ہوں گے۔ اب تک ہم خلا میں 10 ہزار سے زائد سیٹلائٹ بھیج چکے ہیں جن کی اکثریت ناکارہ ہوچکی تھی۔

کلا اپنے پنجوں سے خلائی کوڑے کو اندر کھینچے گا اور اسے تلف کردے گا یا زمین تک لے کر واپس آئے گا۔ تاہم اس کے لیے ضروری ہے کہ سیٹلائٹ کو ایسے مدار میں بھیجاجائے جہاں کوڑا کرکٹ کی زیادتی ہے۔ اس کے لیے زمین سے اس کچرے کو ٹریک کیا جائے گا۔یہ سسٹم بہت جدید طرز پر ہوگا۔

Related Posts